بین الاقوامی

Bashar Al-Assad Poisoned In Russia: بشار الاسد کو دیا گیا زہر،حالت خراب، اسپتال میں زیرعلاج،ماسکو میں معزول شامی صدر کے قتل کی کوشش

سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں  شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہوئی ہے۔تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ماسکو میں معزول شامی صدر بشار الاسد کو زہر دیا گیا ۔ انہیں زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل ایس وی آر  کے نام سے ایک آن لائن اکائونٹ (جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روس کے ایک سابق اعلی جاسوس کی طرف سے چلایا جاتا ہے)سے بیان جاری کیا گیا کہ بشار الاسد اتوار کو  ماسکو میں بیمار ہوئے۔ 59 سالہ سابق صدر نے طبی امداد طلب کی اور پھر شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل ایس وی آر  کے نام سے ایک آن لائن اکاؤنٹ (جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روس کے ایک سابق اعلیٰ جاسوس کی طرف سے چلایا جاتا ہے) سے بیان جاری کیا گیا کہ بشار الاسد اتوار کو  ماسکو میں بیمار ہوئے۔ 59 سالہ سابق صدر نے طبی امداد طلب کی اور پھر شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔اس اکاؤنٹ سے مزید بتایا گیا کہ بشار الاسد کو قتل کرنے کوشش کی گئی۔ سابق صدر کا علاج ان کے اپارٹمنٹ میں کیا گیا، اور کہا جاتا ہے کہ ان کی حالت پیر تک مستحکم ہو گئی تھی۔ طبی ٹیسٹنگ کے ذریعے انہیں زہر دیے جانے کی تصدیق بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ الاسد کی اہلیہ اسما کو برطانیہ واپس جانے سے روک دیا گیا ہے، لندن میں پیدا ہونے والی 49 سالہ سابق شامی خاتون اول اپنے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں جا سکیں گی۔اسما، ان کے ڈکٹیٹر شوہر اور ان کا خاندان اس وقت ماسکو میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے۔یہ جوڑا شام میں اپنے خاندان کے طویل دور اقتدار کے خاتمے کے بعد فرار ہو کر روس میں پناہ گزین ہو گیا تھا، کیوں کہ اسد کے دو دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد باغیوں نے چند ہی دنوں میں اس کا صفایا کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India will be fastest growing economy: سست روی کے باوجود، ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہوگی: این چندرشیکھرن

چینی معیشت میں گراوٹ بھی ہندوستان کے عالمی کردار کے آگے بڑھنے میں اہم کردار…

26 minutes ago

UPI transactions continue upward trajectory: یوپی آئی لین دین کیلئے تاریخی رہا دسمبر2024،بن گیا نیا ریکارڈ

یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یوپی آئی نے دسمبر 2024 میں 16.73 بلین ٹرانزیکشنز ریکارڈ کرکے…

1 hour ago

Sambhal Shahi Jama Masjid controversy: سنبھل شاہی جامع مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر کی درخواست، کیے یہ مطالبات

سنبھل کی شاہی جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل…

1 hour ago

64.5 mn passengers carried on international routes: جنوری اور نومبر 2024 کے درمیان 64.5 ملین مسافروں نے بین الاقوامی راستوں پر سفر کیا – مرکز

شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق، جنوری اور نومبر 2024 کے درمیان، ہندوستانی اور غیر…

2 hours ago