ہندوستان کے مشہور ومعروف اور تاریخی دینی ادارہ یعنی دارالعلوم دیوبند نے کیمپس میں خواتین اور لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ دارالعلوم کے سربراہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ ملک بھر سے بہت سے لوگوں نے سیمنری کے اندر ریکارڈ کی جانے والی ’ریلز‘ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوزکی شکایات درج کرائیں۔ ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دارالعلوم کے احاطے میں خواتین اور لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تاکہ ایسی حرکت یہاں نہ کی جاسکے۔اور ادارے کی شبیہ کو نقصان نہ پہنچے ۔
مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ راشدیہ مسجد میں خواتین اور لڑکیوں کے داخلے پر پہلے ہی پابندی تھی جسے اب پورے کمپلیکس میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کو پابندی کے بارے میں مطلع کریں اور انہیں واپس جانے پر آمادہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دارالعلوم میں خواتین کی بڑی تعداد آتی تھی اور ان میں سے کئی ویڈیوز بنانے میں مصروف رہتی تھیں اور اس کے بعد وہ ان ریل کو سوشل میڈیا پر وائرل کرتی تھیں۔ جس کی وجہ سے مدرسہ کی شبیہ بھی خراب ہو رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دارالعلوم ایک دینی ادارہ ہے اور کسی بھی دینی ادارے میں اس طرح کی حرکتیں قابل قبول نہیں ہیں۔ یہی نہیں دارالعلوم میں تعلیم کا نیا سیشن شروع ہو گیا ہے۔ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ طلبہ نے اس بارے میں کئی بار شکایت بھی کی ہے۔ چونکہ دارالعلوم کی لائبریری اور دیگر عمارتوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے خواتین اکثر آتی ہیں۔اور وہاں سے ویڈیو ریکارڈ کرکے ریل کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کے بعد کئی ممالک سے بھی اس حوالے سے شکایات موصول ہوئیں۔ (منتظم) مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے پابندی اور اس کی وجوہات کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دینی ادارے میں ریل بنانا اور غیر شائستہ حرکات وسکنات کو کیمرے میں ریکارڈ کرکے وائرل کرنا اپنے آپ میں نامناسب ہےاور جب یہ کسی ادارے کے اندر ہو تو پھر ایک قسم کا اسے گناہ کہا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے ہمیں بہت سی شکایات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…