بھارت ایکسپریس۔
انتخابی مہم کے دوران شمال مشرقی دہلی سے کانگریس اور حزب اختلاف کے متحدہ محاذ’انڈیا اتحاد’ کے امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بہانے آئے نوجوان نے تھپڑ مارا۔ اس کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ واضح رہے کہ کہ یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور تھانہ علاقہ کے کرتار نگر میں پیش آیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کی خاتون کونسلر چھایا شرما کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔ خاتون کونسلر نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
پپو یادو نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، “دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار جی پر حملہ کرکے بی جے پی نے اپنی ہی قبر کھودی، یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ دہلی کے لوگ اب تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کو جواب دیں گے ۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک نوجوان کنہیا کمار کے قریب آتا ہے اور پہلے اسے ہار پہناتا ہے جس کے بعد وہ کنہیا پر حملہ کرتا ہے۔ تاہم بھیڑ میں موجود کنہیا کمار کے حامیوں نے نوجوان کو فوراً پکڑ لیا۔
عام آدمی پارٹی کی کونسلر چھایا شرما نے اپنی تحریری شکایت میں کہا کہ آج شام 4 بجے ستیانارائن بھون کونسلر آفس چوتھا پشتہ، کرتار نگر میں میٹنگ کے بعد تقریباً 7-8 لوگ آئے اور ان میں سے دو مسلح ہو کر عمارت میں داخل ہوئے اور کنہیا کمار کو ہار پہنائے اور زوردار تھپڑ مارے۔ .
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…