-بھارت ایکسپریس
Coronavirus Case Today: ملک میں ایک بارپھرکورونا وائرس تیزی سے اپنا پیرپھیلا رہا ہے۔ کووڈ کے کیسزمیں تیزی دیکھنے کومل رہی ہے۔ نئے سال میں بھی یہ وائرس جان لیوا بن گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ 5 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسے لے کرمرکزاورریاستی حکومتوں نے اسپتالوں کوتیاررہنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس درمیان سب سے زیادہ پریشانی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این-1 سے متعلق ہو رہی ہے۔
چین سے نکلا کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اب اس وائرس کے الگ الگ ویریئنٹ سامنے آرہے ہیں۔ حالانکہ کورونا ویکسینیشن سے لوگوں میں اس وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بڑھی ہے، لیکن پھربھی کووڈ کا خطرہ بیچ بیچ میں بڑھتا رہتا ہے۔ اس وائرس کی چپیٹ میں سب سے زیادہ سانس یا پھپھڑے سے متعلقہ بیماری کے لوگ آرہے ہیں۔ اس درمیان مرکزی وزارت صحت نے بدھ کے روزکورونا وائرس کے کیسزسے متعلق ایک اعدادوشمار بھی جاری کیا ہے۔
4400 کے پاس پہنچ گئے ایکٹیوکیسز
سال 2024 میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسزسامنے آگئے ہیں۔ اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 602 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ 5 مریضوں نے دم توڑ دیا ہے۔ کووڈ کے سامنے آرہے نئے معاملوں کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس وقت ملک میں کل ایکٹیو کیسز 4440 ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو اب بھیڑ بھاڑ والی جگہ پر جانے سے بچنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Ram Mandir Inauguration: رام مندر کے افتتاح کے لئے بی جے پی کا پلان تیار، دیوالی جیسا منایا جائے گا جشن، 2 ماہ تک چلے گی مہم
JN.1 کے کیسز میں ہو رہا ہے اضافہ
کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این-1 کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں نئے ویریئنٹ کا سب سے پہلا کیس کیرلا میں آیا تھا، جہاں اس وائرس سے دو افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔ جنوبی ریاستوں میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اب تک 28 دسمبر تک نئے ویریئنٹ جے این-1 کے 145 کیسزدرج کئے جاچکے ہیں۔ 21 نومبر سے لے کر8 دسمبر 2023 کے درمیان درج کئے گئے کیس کے یہ اعدادوشمار ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…