قومی

آئین کے 75 سال مکمل پورے ہونے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہوگی بحث، وزیراعظم مودی کریں گے خطاب

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے پیرکے روزسبھی پارٹیوں کے فلورلیڈران کی میٹنگ بلائی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے کام کاج سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلائی گئی۔ پارلیمانی امورکے وزیرکرن رجیجو نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ طے ہوا ہے کہ کل سے ایوان بہتر طریقے سے چلے گا۔ ساتھ ہی یہ طے ہوا ہے کہ ملک کے آئین کے 75 سال پورے ہونے پر 14-13 دسمبر کو لوک سبھا میں اور 17-16 دسمبر کو راجیہ سبھا میں بحث ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بحث میں وزیراعظم مودی کا بھی خطاب ہوگا۔

پارلیمنٹ کے بہترکام کاج کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے ساتھ وائی ایس آر رکن پارلیمنٹ لاؤ شری کرشن دیورائیلو، کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ٹی آربالو، این سی پی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ دلیشور کامت، آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی، شیوسینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ اروند ساونت اور سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ کے رادھا کرشنن موجود رہے۔

تعطل ختم کرنے کے لئےسبھی متفق

پارلیمانی امور کے وزیرکرن رجیجونے کہا کہ بی جے پی اور اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، ایوان میں تعطل ختم کرنے کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔ منگل سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بہتر طریقے سے کام کاج ہوگا۔ لوک سبھا اسپیکر نے مختلف پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ میں بات کی۔ اس میٹنگ میں تعطل ختم کرنے میں کامیابی ملی۔

بہترطریقے سے چلے گا پارلیمنٹ: کرن رجیجو

مرکزی وزیرنے کہا کہ لوک سبھا میں 13 اور14 دسمبرکوجبکہ راجیہ سبھا میں 16 اور17 دسمبرکوآئین پربحث ہوگا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آئین کے ایوان سے آئین کواپنانے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پردونوں ایوانوں میں بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ پارلیمانی امورکے وزیرنے امید ظاہرکی کہ منگل سے پارلیمنٹ بہترین طریقے سے چلے گا۔ واضح رہے کہ 25 نومبرسے شروع ہوئے پارلیمنٹ سیشن میں اب تک تعطل بنا ہوا تھا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کواٹھا رہے تھے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سنبھل تشدد پر بحث کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

54 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago