قومی

One Nation One Election: ون نیشن ون الیکشن تجویز کی منظوری پر کانگریس کا پہلا ردعمل، کھڑگے نے کہا- ہم نہیں ہیں ساتھ

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی کابینہ کی جانب سے ون نیشن ون الیکشن تجویز کو منظوری دینے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ عملی طورپرکارگر نہیں  ہوگا، یہ ملک کے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کا ایک نیا حربہ ہے ۔

کابینہ نے بدھ 18 ستمبر کو ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی تجویز کو منظوری دی۔ جس کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانا ہے۔ کووند کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین سابق صدر رام ناتھ کووند ہیں۔ یہ رپورٹ 191 دنوں میں تیار کی گئی اور اس میں 18,626 صفحات کی سفارشات ہیں۔

بی جے پی کا جوابی حملہ

ون نیشن ون الیکشن پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے تبصروں پر، مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا، “اپوزیشن کو اندرونی دباؤکا احساس اور بے چینی شروع ہو سکتی ہے کیونکہ مشاورتی عمل کے دوران جواب دہندگان میں سے 80 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ، خاص طور پر نوجوان اس تجویز کے حق میں ہیں۔

ون نیشن ون الیکشن کیا ہے؟

ون نیشن ون الیکشن کی رپورٹ اس سال مارچ میں صدر دروپدی مرمو کو پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے متعلق سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ تمام فریقوں، ماہرین اور محققین سے بات چیت کے بعد تیار کی گئی ہے۔

کووند کمیٹی کی رپورٹ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ میونسپل اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سفارشات دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 47 سیاسی جماعتوں نے کمیٹی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سے 32 سیاسی جماعتیں ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی حمایت میں تھیں۔

اس سے قبل بھی انتخابات ایک ساتھ ہوتے رہے ہیں۔

ہندوستان میں پہلے عام انتخابات کے بعد 1967 تک لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوتے رہے۔ اس  تجویز کے متعلق  کہا گیا ہے کہ ایک الیکشن کرانے سے انتخابات پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو الیکشن سے متعلق ڈیوٹی سے بھی ریلیف ملے گا اور وہ  اپنے کاموں پر توجہ دے سکیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago