قومی

اروندر سنگھ لولی سے ملنے پہنچے کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان سے بدسلوکی، حامیوں نے سوسائٹی سے نکالا

دہلی میں اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آصف محمد خان کانگریس لیڈر اروندر سنگھ لولی سے ملنے کے لئے پہنچے تھے۔ انہوں نے اروندر سنگھ لولی اورسبھاش چوپڑا کی بی جے پی سے ملی بھگت کا الزام لگایا، جس کے بعد وہاں موجود کانگریس کارکنان نے ان سے جم کر بدسلوکی کی۔ یہاں تک کہ کچھ کارکنان انہیں دھکا دیتے ہوئے بھی نظرآئے اورآخرمیں سوسائٹی سے باہرنکال دیا۔

آصف محمد خان کا کہنا ہے کہ وہ بھی عام آدمی پارٹی سے الائنس کے حق میں نہیں تھے، لیکن اب اعلیٰ کمان نے فیصلے لے لئے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔ اعلیٰ کمان کو اروندرسنگھ لولی، سبھاش چوپڑا اورراجکمارچوہان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، جس کے بعد اروندر سنگھ لولی کے گھر کے باہرموجود کارکنان نے جم کرآصف محمد خان کے ساتھ بدسلوکی کی، مارپیٹ اور دھکا مکی کے ساتھ انہیں سوسائٹی سے باہر نکال دیا گیا۔

اروندرسنگھ لولی کے استعفیٰ پرکانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات ہوسکتے ہیں۔ اگرلولی مایوس تھے اور استعفیٰ دینا چاہتے تھے تو خاموشی سے پارٹی کے صدرملیکا ارجن کھڑگے کو اپنا استعفیٰ دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لولی نے کھلے عام میڈیا میں جو خط جاری کیا ہے، اس سے ایک طرح سے راست طور پر بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ ایک دو دن میں ہرش ملہوترا کی جگہ لولی کو امیدوار ڈکلیئرکردیا جائے گا۔

کانگریس نے ناراضگی کا حل نکالنے کا دیا حکم

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کو حکم دیا ہے کہ وہ اروندر سنگھ لولی سے بات کرے ناراضگی اور اختلافات کی وجہ کو سمجھیں اورمسئلے کا حل نکالیں۔ وہیں، کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے کہا کہ کانگریس صدر اور کارکن ہوکران میں (اروندرسنگھ لولی) میں ایک انفرادی درد ہے۔ ان کی تکلیف ہے کہ دہلی میں ہم اپنی پرانی طاقت کو لانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے کہا- یہ کانگریس کا اندرونی معاملہ

وہیں، دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ پرعام آدمی پارٹی کے لیڈراوردہلی حکومت میں وزیرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہماری اتحادی پارٹی ہے اوران کی پارٹی کا یہ داخلی معاملہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہی اس بارے میں بولیں توبہترہوگا۔ قابل ذکرہے کہ اروندرسنگھ لولی نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ الائنس کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

31 minutes ago

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوئے بمراہ!

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…

51 minutes ago

ISRO SpaDex Mission: اسرو بنائے گا ریکارڈ، 3 میٹر کی دوری پر لائے گئے ’اسپیڈیکس‘ کے دونوں خلائی جہاز

امریکہ، روس اور چین کے بعد اب ہندوستان ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے والا…

1 hour ago