علاقائی

Prajwal Revanna files police complaint: دیوے گوڑا کے پوتے نے پولیس میں درج کرائی شکایت، سیکس ویڈیو کو بتایا ‘مورفڈ’

بنگلورو: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے سے پہلے کرناٹک کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا سے منسلک ایک مبینہ جنسی اسکینڈل ایک موضوع بحث بن گیا ہے۔ تب سے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل (سیکولر) دونوں ووٹروں کے خوف اور بھرم کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جے ڈی ایس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ریونا نے آج پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وائرل ہونے والے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھیڑ کیا گیا ہے۔

ایم پی پرجول ریوانا نے اپنی شکایت میں کہا کہ ویڈیو کو مورف کیا گیا ہے اور اسے “ان کی شبیہ کو خراب کرنے اور ووٹروں کے ذہنوں میں زہر بھرنے کے لیے” پھیلایا جا رہا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی طرف سے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے ایک دن بعد انہوں نے ایف آئی آر درج کرائی۔

سدارامیا نے سنیچر کی رات دیر گئے X پر ایک پوسٹ میں کہا، “سرکار نے پرجول ریونا سے منسلک مبینہ فحش ویڈیو کیس میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔” ضلع ہاسن میں فحش ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں، جس میں ایسا لگتا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ اس پس منظر میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن (ڈاکٹر ناگلکشمی چودھری) نے حکومت کو ایس آئی ٹی تحقیقات کرانے کے لیے خط لکھا تھا۔ یہ فیصلہ ان کی درخواست کے جواب میں لیا گیا ہے۔”

پرجول ریونا ہفتے کی صبح جرمنی کے لیے روانہ ہوئے۔ جے ڈی ایس نے گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس سے تعلقات توڑنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ لیکن ان کے مبینہ جنسی ٹیپ کے تنازعہ کے درمیان، بی جے پی نے خود کو پرجول ریونا سے الگ کر لیا ہے۔ بی جے پی ریاستی یونٹ کے چیف ترجمان ایس. پرکاش نے کہا، “ایک فریق کے طور پر ہمارا اس ویڈیو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی مبینہ جنسی اسکینڈل میں ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ SIT تحقیقات پر ہمارا کوئی تبصرہ ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

6 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

42 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago