بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے کمرکس لی ہے اور پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اسی ضمن میں اپنی پہلی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ کانگریس نے آج جمعرات کی رات (12 دسمبر) کو اپنی پہلی فہرست جاری کی، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ کانگریس کی فہرست میں سب سے بڑا نام دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کا نام ہے۔ سندیپ دکشت کو کانگریس نے نئی دہلی سے امیدوار بنایا ہے اور وہ اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
کانگریس کی پہلی فہرست میں تین مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس میں سابق ریاستی وزیرہارون یوسف کا نام شامل ہے۔ کانگریس کے سینئرلیڈرہارون یوسف کوبلیماران سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں مصطفیٰ آباد سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد کے بیٹے علی مہدی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ جبکہ سیلم پورسے کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کوٹکٹ دے دیا ہے۔ عبدالرحمان دودن پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے عبدالرحمان کی جگہ کانگریس کے سینئرلیڈررہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیراحمد کوامیدواربنایا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستی صدردیویندریادوکوبادلی سے امیدواربنایا گیا ہے۔ کانگریس نے وزیرپورسے پارٹی کی قومی ترجمان راگنی نائک کو امیدواربنایا ہے۔ سابق ریاستی صدر انل چودھری پٹپڑگنج سے قسمت آزمائیں گے۔ چاندنی چوک سے جے پرکاش اگروال کے بیٹے مدت اگروال اوروزیرپورسے راگنی نائک کوامیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس نئی دہلی سیٹ سے الکا لانبا کوامیدواربنانا چاہتی تھی، لیکن وہ وہاں سے راضی نہیں ہوئیں۔ حالانکہ وہ چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پررکن اسمبلی رہ چکی ہیں، لیکن چاندنی چوک سے مدت اگروال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے…
تمل ناڈو میں وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان قومی ترانے کو لے کر شروع…
شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے میں 4…
جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی 2023 کو…
ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا…
اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت…