قومی

Congress Candidates Eighth List: کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آٹھویں فہرست جاری کی، جیوترادتیہ سندھیا اور شیوراج کے خلاف یہ ہیں امیدوار

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل 14 نام ہیں۔ یہ امیدوار کل چار ریاستوں سے ہیں، جن میں جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور اتر پردیش کی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

راؤ یادویندر سنگھ کو مدھیہ پردیش کی گونا سیٹ سے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے خلاف موقع دیا گیا ہے، جب کہ کانگریس نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف ودیشا سے پرتاپ بھانو شرما کو میدان میں اتارا ہے۔

اس سے ایک دن پہلے، کانگریس نے 26 مارچ 2024 کو ‘سنٹرل الیکشن کمیٹی’ (سی ای سی) کی میٹنگ میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی ساتویں فہرست جاری کی تھی، جس میں پانچ نام تھے۔ چار نام چھتیس گڑھ سے تھے جبکہ ایک نام تمل ناڈو سے تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

1 hour ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

3 hours ago