وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ (27 مارچ) کو کہا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابات لڑنے کی تجویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ان کے پاس لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے درکار رقم نہیں ہے۔
‘میرے پاس الیکشن لڑنے کے پیسے نہیں’
وزیر خزانہ نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں آندھرا پردیش یا تمل ناڈو سے الیکشن لڑنے کا آفر دیا تھا۔ بی جے پی لیڈر سیتا رمن نے ٹائمز ناؤ سمٹ 2024 میں کہا، “ایک ہفتہ یا دس دن تک سوچنے کے بعد، میں نے جواب دیا… نہیں۔ میرے پاس الیکشن لڑنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات بھی سمجھ میں آگئی کہ آندھرا پردیش یا تمل ناڈو میں جیتنے کے لیے مختلف مسائل بھی درکار ہیں… آپ اس طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں یا آپ اس مذہب سے ہیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ میں ایسا کرنے کے قابل ہوں۔”
امیدواروں کے حق میں کی مہم چلائیں گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، “میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے دلائل کو قبول کیا… اسی وجہ سے میں الیکشن نہیں لڑ رہی ہوں۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ ملک کے وزیر خزانہ کے پاس بھی لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے اتنی رقم کیوں نہیں ہے، تو انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا کنسولیڈیٹڈ فنڈ ان کا اپنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، “میری تنخواہ، میری آمدنی، میری بچت ہے، ہندوستان کا کنسولیڈیٹڈ فنڈ نہیں ہے۔” بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں راجیہ سبھا کے کئی ارکان کو میدان میں اتارا ہے، جن میں پیوش گوئل، بھوپیندر یادو، راجیو چندر شیکھر، منسکھ منڈاویہ اور جیوترادتیہ سندھیا شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کرناٹک سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گی۔ انہوں نے کہا، ‘میں میڈیا کے کئی پروگراموں میں بھی حصہ لوں گی۔ میں اس مہم میں شامل ہوں گی۔”
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…