قومی

Congress President Mallikarjun Kharge criticized: اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد سے متعلق ہندوستان کے غیرجانبدار رویے پر شدید ردعمل کا اظہار

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پر ہندوستان کے غیرجانبدار رویے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر خارجہ پالیسی کی ناکامی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 149 ممالک نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ہندوستان ان 19 ممالک میں شامل رہا جنہوں نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ کھڑگے کے مطابق، اس فیصلے سے ہندوستان عالمی برادری میں تنہا نظر آ رہا ہے۔

وزیر خارجہ کی بار بار کی جانے والی غلطیوں کا نوٹس لیں

ایکس پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ اب صاف ہوتا جا رہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی بکھر چکی ہے۔ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنے وزیر خارجہ کی بار بار کی جانے والی غلطیوں کا نوٹس لیں اور ان کی جوابدہی طے کریں۔

خطے میں خوفناک انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کی تھی لیکن ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی بمباری، محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مخالفت کی تھی۔ ان کے مطابق، اب تک 60,000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور خطے میں ایک خوفناک انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

ہندوستان نے عالمی تنازعات میں ہمیشہ انصاف اور امن کی وکالت کی

کھڑگے نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں امن، جنگ بندی اور بات چیت کی حمایت کرنے والا اپنا مستقل مؤقف ترک کر دیا ہے؟ ہندوستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ عدمِ صف بندی اور اخلاقی سفارت کاری پر مبنی رہی ہے، جس کے تحت ہم نے ہمیشہ عالمی تنازعات میں انصاف اور امن کی وکالت کی۔

ہندوستان خاموش تماشائی نہیں بن سکتا

کانگریس صدر نے یاد دلایا کہ 19 اکتوبر 2023 کو ہی کانگریس نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے متاثرین کو انسانی امداد پہنچانے کی اپیل کی تھی۔ ان کے مطابق، ہندوستان نہ خاموش تماشائی بن سکتا ہے اور نہ ہی اس ظلم اور بحران کے درمیان غیرمتحرک رہ سکتا ہے۔

موجودہ رویہ صرف ہندوستانی روایات کے خلاف

کھڑگے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح مؤقف اختیار کرے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کی تاریخی پوزیشن اور اخلاقی ذمہ داریوں کو نظر انداز نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رویہ نہ صرف ہندوستانی روایات کے خلاف ہے بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

1 hour ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

9 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

10 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

10 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

11 hours ago