ایئر انڈیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ احمد آباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں اور بچ جانے والے شخص کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی فوری امداد فراہم کرے گا۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ 25 لاکھ کی یہ امداد، اس 1 لروڑ روپے کے معاوضے کے علاوہ ہے، جس کا اعلان ٹاٹا گووپ نے پہلے کیا ہے۔
ایئر انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی نے جاری کیا بیان
ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایئر انڈیا متوفیوں کے خاندانوں اور لواحقین کو 25 لاکھ روپے یا تقریباً 21,000 برٹش پاؤنڈ کی ایک عبوری امداد فراہم کرے گا، تاکہ ان کی فوری مالی ضروریات کو پوا کرنے میں مدد مل سکے۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ مدد اس 1 کروڑ روپے یا تقریباً 85,000 برٹش پاؤنڈ سپورٹ کے علاوہ ہے جس کا پہلے ہی ٹاٹا سنز نے اعلان کیا تھا۔‘‘ ایئر لائن نے کہا ’’ایئر انڈیا ان مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے جنھوں نے حالیہ حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوائیں۔‘‘ اس کی ٹیمیں اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت کے دوران دیکھ بھال اور مدد کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 270 تک پہنچی
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، جمعرات کی دوپہر احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد میگھانی نگر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 241 مسافروں سمیت تقریباً 270 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں کی صحیح تعداد اب تک سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…