کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت اب سلطان پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں 5 ستمبر کو ہوگی۔ جمعہ کو مدعی نے طبیعت خرابی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 5 ستمبر مقرر کی۔
قابل ذکر ہے کہ 26 جولائی کو راہل گاندھی نے سلطان پور کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں آکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
راہل نے امت شاہ پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔
یہ معاملہ کرناٹک انتخابات کے دوران 2018 کا ہے، جب راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس تبصرے سے پریشان ہوکر اگست 2018 میں ضلع بی جے پی لیڈر اور کوآپریٹیو کے سابق چیئرمین وجے مشرا نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔
کانگریس ایم پی نے فروری میں عدالت میں خودسپردگی کی تھی۔
بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران، راہل گاندھی نے 20 فروری 2024 کو عدالت میں خودسپردگی کی، جہاں انہیں 25،000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد شواہد کی بنیاد پر کیس کی سماعت 12 اگست کو ہونی تھی لیکن ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی۔
خرابی صحت کو وجہ بتاتے ہوئے کیس ملتوی کرنے کا مطالبہ
ایڈوکیٹ سنتوش پانڈے نے کہا، ”راہل گاندھی کا معاملہ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں چل رہا ہے۔ ثبوت فائلوں میں موجود تھے۔ راہل گاندھی ضمانت کے بعد کئی پیشیوں میں پیش نہیں ہوئے۔ کئی تاریخوں کے بعد وہ پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ آج مدعی کی طبیعت کی خرابی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ “ہماری بات کو مانتے ہوئے، معزز عدالت نے اگلی تاریخ 5 ستمبر مقرر کی ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…