یوکرین کے صدر کے ساتھ میٹنگ کے بعد پی ایم مودی نے کہا، “میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ مجھے ایسے حالات میں یوکرین آنا پڑا۔ اس دوران یہاں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے میں آپ نے جو کوششیں کیں اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہمارا پہلا کردار انسانی ہمدردی کا رہا ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ہر ضرورت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔پی ایم مودی نے کہا، ہم بدھ اور گاندھی کی سرزمین سے ہیں۔ پہلے دن سے ہمارا ساتھ امن کا ہے، میں یہاں امن کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ پچھلی بار جب میں روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے ملا تو میں نے میڈیا کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے۔ جنگ کے ذریعے کچھ بھی حل نہیں ہو سکتا۔
پی ایم مودی اور صدر زیلنسکی نے یوکرین کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ مارینسکی پیلس میں ملاقات کی۔ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے کہا، ‘جنگ کی ہولناکیاں ہرکسی کو اداس کر دیتی ہیں۔ جنگ بچوں کے لیے تباہ کن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان اور یوکرین کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ مذاکرات اور سفارت کاری سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ دونوں فریق کو آپس میں بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ روس اور یوکرین کو وقت ضائع کیے بغیر بات کرنے دیں۔ بھارت امن کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جنگ میں ہندوستان کا موقف کبھی غیر جانبدار نہیں تھا بلکہ وہ ہمیشہ امن کے حق میں رہا ہے۔
ہندوستان اور یوکرین نے چاار معاہدوں پر دستخط کئے
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان اور یوکرین نے چار اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے انسانی امداد، زراعت، طبی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین کے دورے پر ہیں۔ وہ جمعہ کی صبح پولینڈ سے براہ راست ٹرین کے ذریعے کیف پہنچے۔ کیف پہنچنے پر ہندوستانی برادری کے لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کیف میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…