-بھارت ایکسپریس
Congress MP Rahul Gandhi Attack on BJP: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز (6 مارچ) کو لندن میں کہا کہ بی جے پی کو یقین ہے کہ وہ ہمیشہ ہندوستان کے اقتدار میں بنی رہے گی، لیکن ایسا نہیں ہے اور یہ کہنا کہ کانگریس چلی گئی، یہ ایک مضحکہ خیز خیال ہے۔ اپنے ایک ہفتے کے برطانیہ دورے کے آخری دن پیر کی شام چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک بات چیت سیشن کو خطاب کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی ناکامی کے پیچھے کی وجہ بھی بتائی۔
کانگریس بھی 10 سال مسلسل اقتدار میں تھی
راہل گاندھی نے کہا، ‘اگر آپ آزادی سے لے کر اب تک کے وقت کو دیکھتے ہیں، تو کانگریس پارٹی زیادہ تروقت تک اقتدار میں رہی ہے۔ بی جے پی کے 10 سال اقتدار میں رہنے سے پہلے ہم 10 سال اقتدار میں تھے۔ بی جے پی یہ ماننا پسند کرتی ہے کہ کہ وہ ہندوستان میں اقتدار میں آئی ہے اور ہمیشہ کے لئے اقتدار میں رہنے والی ہے، ایسا نہیں ہے۔’
یوپی اے سے 2014 میں کہاں ہوئی غلطی؟
کیرلا کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہندوستان میں ہو رہی تبدیلی کی طرف بھی اشارہ کیا، جس نے کانگریس اور یوپی اے حکومت کو حیران کردیا تھا، جیسے کہ دیہی سے شہری میں تبدیلی۔ انہوں نے کہا، ‘ہم دیہی علاقے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور ہم شروعات میں شہری علاقے میں چوک گئے، یہ ایک حقیقت ہے۔ تاہم یہ کہنا کہ بی جے پی اقتدار میں ہے اور کانگریس چلی گئی ہے، یہ حقیقت میں ایک مضحکہ خیز خیال ہے۔’
بی جے پی نے بھی راہل گاندھی کی تنقید کی
وہیں دوسری طرف بی جے پی نے بھی راہل گاندھی کے حملوں کا جواب دیا ہے۔ بی جے پی نے راہل گاندھی پر چین کی تعریف کرتے ہوئے غیرملکی سرزمین پر ہندوستان کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز کہا، ‘ہندوستان کے ساتھ غداری مت کرو، راہل گاندھی جی۔ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر اعتراض اس موضوع کی آپ کی ناقص فہمی کا ثبوت ہیں۔ کوئی بھی اس جھوٹ پر یقین نہیں کرے گا، جو آپ نے ہندوستان کے بارے میں غیرملکی سرزمین سے پھیلایا ہے۔’ انوراگ ٹھاکرنے الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی سازش کے تحت غیر ملکی سرزمین سے ہندوستان کو بدنام کرنے کا سہارا لیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…