-بھارت ایکسپریس
Arvind Kejriwal: عام آدمی پارٹی کے لئے یہ ہولی بے رنگ ثابت ہوتی نظرآرہی ہے۔ وزیر اعلیٰ منیش سسودیا دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ اس بیچ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ہولی پروگرام کے دوران ملک کے لئے دعا کریں گے۔ کجریوال نے عام آدمی پارٹی کے دو اعلیٰ وزرا منیش سسودیا اور ستیندر جین کی گرفتاری پر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ملک کے حالات کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت خراب ہے،لیکن دو لوگ منیش سسودیا اور ستیندر جین، جنہوں نے ان سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا، وہ جیل میں ہیں۔
کجریوال نے کہا کہ وہ منیش سسودیا یا ستیندر جین کے لئے پریشان نہیں ہیں، کیوں کہ ہو بہادر ہیں، انہوں نے کہ وہ بہت بہادر ہیں۔ وہ ملک کے لئے جان دے سکتے ہیں۔ کوئی ان کے قراردار کو نہیں توڑ سکتا ہے۔ میں ملک کے حالات سے پریشان ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لئے کام کرنے یا عام آدمی کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے۔
کیجریوال نے کہا، “ایک ایسا ملک جہاں کے وزیر اعظم لوگوں کو اچھی تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور ملک کو لوٹنے والوں کی حمایت کرتے ہیں، یہ تشویشناک ہے۔ میں کل ملک کے لیے دھیان کروں گا اور دعا کروں گا۔”
انہوں نے کہا 75 سال بعد ایک ایسا شخص ہے جس نے سب غریب لوگوں کو ایسی تعلیم دی ہے، جو صرف امیروں کو ملتی تھی، وہ شخص ہیں منیش سسودیا۔ ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔آزادی کے 75 سال بعد ایک شخص صحت کی سہولیات کا چہرہ بدل دیا اور محلہ کلینک کے ساتھ ایک نیا صحت ماڈل فراہم کیا، اس شخص کا نام ستیندر جین ہے۔ لیکن اسے جھوٹے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…
مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…
وزیر اعلی آتشی سنگھ نے کہا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت…
اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…