قومی

Union Budget 2025: بجٹ میں بہار کو دیا گیا خاص دھیان، نئے ایئرپورٹ،مکھانہ سینٹر اور نئے انسٹی ٹیوٹ کا ہوگا قیام، اسی سال ہے بہار میں اسمبلی انتخاب

بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بہار کا خاص خیال رکھا ہے۔ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں بہار میں مکھانہ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ  بھی بہار کے لیے کچھ اور بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔جس کے پیچھے خاص وجہ بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مانی جارہی ہے ۔ حالانکہ یہ بہار اور ملک دونوں کے حق میں سود مند ثابت ہونے والے ہیں ۔

سیتا رمن نے کہا کہ پیداوار، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے مکھانہ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بورڈ پی ایف او کو منظم کرے گا اور مکھانہ کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ٹریننگ  فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کو متعلقہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ بہار میں فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ قائم کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر خزانہ نے بہار پر مزید مہربانی کرتے ہوئے آئی آئی ٹی پٹنہ کے ہاسٹل کو توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے بہار میں مزید تین نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔بہار میں نئے فیلڈ ایئرپورٹ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں چھوٹے ہیلی پیڈ اور ایئرپورٹ کھولے جائیں گے۔گرین  فیلڈ ایئرپورٹ کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پٹنہ ہوائی اڈے کی صلاحیت میں توسیع کے علاوہ ہوگا۔ متھیلا کے علاقے میں ویسٹرن کاسٹ کینال پروجیکٹ بھی اس میں شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

1 hour ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

2 hours ago