-بھارت ایکسپریس
Jammu Kashmir Anti-Encroachment Drive: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار (12 فروری) کو جموں وکشمیر میں چل رہے تجاوزات مخالف مہم سے متعلق بی جے پی پر حملہ بولا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکز کے زیرانتظام صوبہ روزگار، بزنس اور پیار چاہتا تھا، لیکن اس کے بجائے اسے’بی جے پی مل گیا۔ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی اہم سیاسی جماعتوں نے اس مہم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اسے فوراً روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ محصولات کے کمشنر سکریٹری وجے کمار بدھوڑی نے گزشتہ 7 جنوری کو سبھی کمشنروں کو جموں وکشمیر سے 100 فیصد تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے اب تک جموں وکشمیر میں 10 لاکھ کنال (ایک کنال- 605 اسکوائرمربع) سے زیادہ زمین سے قبضہ ہٹایا گیا ہے۔
راہل گاندھی نے کیا ٹوئٹ
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘جموں وکشمیر کو چاہئے روزگار، بہتر تجارت اور پیار، مگر انہیں ملا کیا؟ بی جے پی کا بلڈوزر۔ کئی دہائیوں سے جس زمین کو وہاں کے لوگوں نے محنت سے سینچا۔ اسے ان سے چھینا جا رہا ہے۔ امن اور کشمیریت کا تحفظ، جوڑنے سے ہوگی، توڑنے اور لوگوں کو تقسیم کرنے سے نہیں۔’ راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مہم سے جموں وکشمیر میں دہشت پھیل گئی ہے۔
محبوبہ مفتی نے بھی کی مخالفت
جموں وکشمیر میں اس تجاوزات مخالف مہم کی مخالفت میں خوب احتجاج بھی ہو رہا ہے۔ بدھ (8 فروری) کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی احتجاجی مارچ نکالا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر میں غنڈہ راج ہے۔ اسے افغانستان کی طرح تباہ کیا جا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…