Santokh Singh Chauhan:پنجاب کے جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا تھا جہاں انہیں اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر پھگواڑہ کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے کانگریس ایم پی کی موت کی تصدیق کی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے اچانک انتقال کے بعد پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا روک دی گئی ہے۔
وہیں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”میں جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے بے وقت انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی سنتوکھ سنگھ چودھری کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”آج دل کا دورہ پڑنے سے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے ہمدردی ان کے پورے خاندان کے ساتھ ہے۔ واہگورو جی مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے بھی غم کا اظہار کیا
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی کانگریس رکن پارلیمنٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”میں جالندھر سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔ اپنی طویل عوامی زندگی میں وہ ہمیشہ عوامی مفاد کے مسائل پر آواز بلند کرتے رہے۔ ایوان میں نظم و ضبط ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔ لواحقین سے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ چودھری کے اچانک انتقال کی خبر کانگریس خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ اس مشکل وقت میں کانگریس خاندان کے ہر فرد کے جذبات سنتوکھ جی کے رشتہ داروں اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…