قومی

Congress Income Tax Department: کانگریس کیلئے بڑی خوشخبری، الیکشن ختم ہونے تک انکم ٹیکس وصولی کی کاروائی پر عدالت نے لگائی روک

انکم ٹیکس کی وصولی کے خلاف کانگریس کو بڑی راحت ملی ہے۔ پیر (یکم اپریل) کو سپریم کورٹ میں کانگریس کی درخواست پر سماعت ہوئی، جو اس نے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس کے خلاف دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران محکمہ نے یقین دہانی کرائی کہ فی الحال اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو سننے کے بعد اس معاملے کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پارٹی کو الیکشن لڑنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، اس لیے فی الحال 1700 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ سالیسٹر جنرل نے جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ سے درخواست کی کہ نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کی جاسکتی ہے۔ کانگریس 135 کروڑ روپے کی وصولی کے خلاف عدالت پہنچی تھی۔ٍ

لوک سبھا انتخابات 2024 کا پہلا مرحلہ شروع ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں،اس سے قبل  کانگریس پارٹی کو محکمہ انکم ٹیکس سے پانچ سالوں (1994-95 اور 2017-2018 سے 2020-21) کے لیے تازہ نوٹس بھیج دیا ہے، جس میں اسے 1,823 کروڑ روپے ادا ٍکرنے کرنے کو کہا گیا ہے ۔ مزید برآں، ہفتہ کے روز، پارٹی کو 1,745 کروڑ روپے کے مطالبات والے 2014-15 سے 2016-17 کے تشخیصی سالوں کے لیے محکمہ آئی ٹی سے نیا  نوٹس موصول ہوا۔نوٹسوں کا سلسلہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے محکمہ آئی ٹی کے چھاپوں کے بعدسےہے جہاں اس نے 523.87 کروڑ روپے کے “غیر حسابی لین دین” کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا تھا۔نوٹس کے جواب میں، پارٹی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اسے “مالی طور پر معذور” کرنے کے لیے “ٹیکس دہشت گردی” میں ملوث ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

41 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

2 hours ago