قومی

Lok Sabha Election 2024: کانگریس-عام آدمی پارٹی میں سیٹ شیئرنگ کا باضابطہ اعلان، دہلی، گجرات اور ہریانہ میں ہوگا الائنس

لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ دہلی میں کانگریس کو چاندنی چوک، شمال مغربی دہلی اورشمال مشرقی دہلی کی سیٹ دی گئی ہے۔ جبکہ  نئی دہلی، جنوبی دہلی، مغربی دہلی اورمشرقی دہلی سیٹوں پرعام آدمی پارٹی کے امیدواربی جے پی کا مقابلہ کریں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ مکل واسنک، دہلی پردیش صدراروندرسنگھ لولی اور دیپک بابریا موجود رہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک، آتشی مارلینا اورسوربھ بھاردواج نے دہلی، ہریانہ، گجرات اورگوا میں الائنس کا اعلان کیا۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے لیڈران نے کہا کہ پنجاب میں دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے فیصلہ کیا ہے کہ الگ الگ الیکشن لڑیں گے، لیکن باقی ریاستوں میں ہمارا اتحاد ہوا ہے اورمضبوطی سے بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

कांग्रेस महासचिव और सांसद मुकुल वासनिक ने बताया कि  AAP नई दिल्ली, पश्चिमी दिल्ली, दक्षिणी दिल्ली और पूर्वी दिल्ली से चुनाव लड़ेगी, जबकि चांदनी चौक, उत्तर पूर्व और उत्तर पश्चिम पर अपना उम्मीदवार उतारेगी.

دہلی کے علاوہ گجرات اورہریانہ میں بھی الائنس ہوا ہے۔ گجرات میں 24 پرکانگریس لڑے گی جبکہ دوسیٹوں پرعام آدمی پارٹی کے امیدوارمقابلہ کریں گے۔ گجرات میں بھروچ اوربھاؤ نگرسیٹ عام آدمی پارٹی کو دی گئی ہے۔ اس طرح ہریانہ میں بھی  9 اورایک فارمولہ تیارکیا گیا ہے۔ ہریانہ میں 9 سیٹوں پرکانگریس لڑے گی جبکہ کروچھیترا سیٹ پرعام آدمی پارٹی کا امیدوارہوگا۔ چندی گڑھ سیٹ پردونوں پارٹیوں کے درمیان کافی منتھن ہوئی، اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چنڈی گڑھ سیٹ پرکانگریس امیدواراتارے گی۔ گوا میں دونوں سیٹوں پرکانگریس امیدواراتارے گی۔

کانگریس لیڈر مکل واسنک نے بتایا کہ انڈیا الائنس پارٹیوں کے دردمیان سیٹ شیئنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ سیٹ تقسیم پرلمبی بات چیت ہوئی اورتب جاکرسیٹ شیئرنگ سمجھوتہ فائنل ہوا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے کہا کہ آج جمہوریت جس صورتحال سے گزر رہی ہے۔ الیکشن کی چوری ہو رہی ہے۔ ایسے میں آج ملک کو ایک ایمانداراور مضبوط متبادل کی ضرورت ہے۔ الائنس میں آنے کا مقصد ملک کو بچانا ہے۔ اس الیکشن کو انڈیا الائنس لڑے گی اور بی جے پی کی حکمت عملی میں الٹ پھیرہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

59 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago