قومی

Ayushman Bharat Yojana: آیوشمان بھارت کی کامیابی کو آیوشمان بھوو کے ساتھ فروغ دینے کا عزم

(ازتحریر:ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ، (مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود

”This article/write-up has been edited and sent by the Press Information Bureau(PIB), Government of India and reprinted on its request.“

یہ مضمون پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)، حکومتِ ہند کے ذریعہ ایڈیٹیڈ/ترمیم شدہ اورارسال کردہ ہے، جوان کی گزارش پرشائع کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 2017 کی قومی صحت پالیسی کے مطابق 2018 میں آیوشمان بھارت پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ہر كسی کے لئے جامع صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے خواہ لوگ کہیں بھی رہتے ہوں یا ان کی معاشی حیثیت جیسی بھی ہو۔ آیوشمان بھارت طبقاتی صحت کی دیکھ بھال كی طرف سے مکمل اور ضرورت پر مبنی نقطہ نظر کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ یہ صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز )ایچ ڈبلیو سیز) اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ) پی ایم- جے( کے ذریعے بنیادی، ثانوی اور تیسری سطحوں پر روک تھام، فروغ، اور دیکھ بھال کا احاطہ کرتا ہے۔
بہر حال یہ صرف صحت کی دیکھ بھال کا پروگرام بنانے کے بارے میں نہیں ہے۔ مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہندوستان میں ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھائے۔ نئی مہم، آیوشمان بھوو، یہی ہے۔ آیوشمان بھوو کا آغاز ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر 2023 کو کیا تھا، جس میں پی ایم- جے کے بارے میں بیداری کے ساتھ مجموعی کوریج پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ان میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانا اور مختلف صحت کی خدمات فراہم کرنا، بشمول بیماریوں کی جانچ اور متعدد بیماریوں جیسے تپ دق، ہائی بلڈ پریشر، اسکل سیل کی بیماری، ذیابیطس وغیرہ كا ہمارے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہری وارڈوں میں انتظام كرنا شامل ہیں۔
آیوشمان بھووکا بنیادی مشن ملک بھر میں 6.45 لاکھ گاؤں اور 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں تک پہنچنا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ صحت کی دیکھ بھال کو سمجھ سکیں اور ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔اسے ‘انتیودیا’کے اصول کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی تلاش میں کسی کو پیچھے نہ چھوڑا جا سکے۔ مجموعی صحت کی دیکھ بھال کی کوریج کو آسان بنانے کے لیے مہم میں سیوا پکھواڑا جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں اعضاء کے عطیہ کی مہم، صفائی مہم )سوچھتا ابھیان(، خون کے عطیہ کی پہل، اور بہت کچھ شامل ہے۔
صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مجموعی فراہمی کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہوئے یہ مہم تین بنیادی ستونوں کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان بھارت کی رسائی کو وسیع کرتی ہے: آیوشمان آپ کے دوار سوئم، آیوشمان سبھا، اور آیوشمان میلہ۔یہ ستون جامع کوریج، باہمی تعاون سے آگاہی پیدا کرنے اور کمیونٹی پر مبنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرکے خدمات کی فراہمی کو آگے بڑھاتے ہیں۔
آیوشمان آپ کے دوار سوئم آیوشمان بھارت کے بہتر استعمال کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی تقسیم کو آگے بڑھا کر اپنے پہلے ورژن )اول اور دوئم)کی کامیابی پر آگے بڑھے گا اورخدمات كی وسیع کوریج کو یقینی بنائے گا۔ آیوشمان سبھا کا مقصد ہندوستان میں دستیاب صحت کی دیکھ بھال کی مختلف اسکیموں اور خدمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ اس کی قیادت ولیج ہیلتھ، سینی ٹیشن اور نیوٹریشن کمیٹی کرے گی۔ آیوشمان بھوو پہل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آیوشمان میلے صحت کے خدشات کے وسیع میدان سے نمٹنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے۔ اس طرح مؤثر طریقے سے ایک بڑے سامعین تک پہنچنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
‘آیوشمان – آپ کے دوار‘ پہل، 17 ستمبر کو ایک وسیع ملک گیر مہم کے ساتھ شروع ہوگی اور 31 دسمبر تک چلے گی۔ اس سے پی ایم جے اسکیم کے تحت تقریباً 60 کروڑ مستفیدین کو آیوشمان کارڈ کی اعلیٰ فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آیوشمان آپ کے دوار کے ذریعے، ملک کے ہر اہل خاندان کو آیوشمان کارڈ کے لیے رجسٹر کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اے بی- پی ایم جے اسکیم کے تحت انہیں ہیلتھ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔ اس ستون کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل استفادہ کنندہ کو اپنا آیوشمان کارڈ ملے اور ہر کسی کو سستی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔
آیوشمان سبھا كا 2 اکتوبر 2023 کو اہتمام كیا جائے گا۔ اس کے بعد کا ایک راؤنڈ 31 دسمبر 2023 سے پہلے ہوگا، جو پورے ملک میں دیہاتوں اور شہری وارڈوں میں پھیلے گا۔آیوشمان سبھا شہریوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی کہ وہ متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ساتھ ہی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کریں، صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے سماجی جوابدہی کو فروغ دیں اور ‘‘جن بھاگداری سے جن کلیان‘‘ کی مثال بنیں۔ ان اجتماعات میں پی ایم- جے کارڈز کی تقسیم، فہرست میں شامل اسپتالوں کی نمائش، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانے، اسکریننگ کی خدمات اور صحت سے متعلق بات چیت جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ اس كا مقصد استفادہ کنندگان، اور تپ دق کے چیمپئنز اور مزید کمیونٹی کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایم پیز/ایم ایل اے، پی ایم-جے اے وائی سے مستفید ہونے والوں، آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز کی شراکت سے مختلف بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
آیوشمان میلے گاؤں میں صحت او ر تندرستی کے 1.6 لاکھ مراکز میں لگاتار ہر ہفتے لگیں گے اور یہ میلے بلاک کی سطح پر میڈیکل کالجوں کے زیر اہتمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ز میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ کمزور اور غریب آبادی کے مابین صحت نگہداشت خدمات کے تئیں بیداری پھیلائی جائے گی۔ ان میلوں میں خصوصی خدمات مثلاً ای این ٹی، آنکھ اور نفسیاتی نگہداشت تک رسائی کو بڑھانا، نگہداشت میں تسلسل لانا، کمیونٹی ااور طبی نظام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنا، صحت کی جانب توجہ دلانا اور ہر بیمار شخص تک طبی خدمات کو پہنچانا خاص مقصد ہے۔
ان اقدامات سے جن نتائج کی توقع کی جا رہی ہے، وہ یہ ہے کہ ہر دیہی اور شہری وارڈ کو ایک آیوشمان گرام پنچایت یا آیوشمان اربن وارڈ میں تبدیل کر دیا جائے اور بنیادی سطح پر اہم تبدیلیاں اور اصلاحات لائی جائیں۔ ان گاؤوں کو مستند گاؤں کا درجہ دیا جائے گا، جو ہر زمرے کے تحت منتخبہ اسکیموں پر 100 فیصد عمل کریں گے، جن میں آیوشمان کارڈ، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانا، آبادی پر مبنی متعدی اور غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کی اسکریننگ وغیرہ شامل ہیں۔
طبی نگہداشت کی زیادہ سے زیادہ فراہم کے ویژن کے تحت سیچوریٹیڈ ہیلتھ کیئر کوریج صرف ایک مقصد نہیں ہے، بلکہ یہ پردھان سیوک یعنی وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا ایک وعدہ ہے، جو کہ ہماری قدیم دانائی میں پنہاں ہے اور برہدارنیکا اپنشد میں تحریر ہے۔ ‘‘سروے بھونتو سُکھِن، سروے سنتو نِرامیا، سروے بھدرانی پشینتو، ما کشی چَددو کھبھاگ بھویت ’’(سب خوش رہیں، سب بیماریوں سے پاک رہیں ، سب مبارک چیزیں دیکھیں کوئی بھی کسی قسم کی مصیبت میں گرفتار نہ ہو۔ آیوشمان بھو بہترین طبی نگہداشت کے اس وعدے کا ہی مظہر ہے اور اس میں ہر شہری کے لئے اور پوری قوم کے لئے طویل زندگی اور قابل رشک صحت شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

8 hours ago