Jamia Hamdard: ہفتہ کے روز جامعہ ہمدرد کے شعبہ سینیر فارمیڈیا و ماس کمیو نیکیشن اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایک لیکچر سیریز”میڈیا میٹرس” کا آغاز ہوا۔ اس لیکچر سیریز کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں میڈیا انڈسٹری کا تنقیدی جائزہ لیا جا سکے اورمیڈیا کے سماج پر پڑنے والے اثرات پرمذاکرہ کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ( آئی آئی ایم سی ) کے ڈائریکٹر پروفیسر سنجے دیویدی نے خطاب کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں آنے والی انقلابی تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے روایتی میڈیا کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی زبان کی صحافت کے روشن مستقبل کی امید ظاہرکی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی زبان کی صحافت اورپوڈکاسٹ میڈیا میں آنے والے وقت میں روزگار کے زیادہ مواقع ہوں گے۔
جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلرپروفیسر( ڈاکٹر) افشارعالم نے اپنے صدارتی خطبہ میں شعبہ کے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس لیکچر سیریز سے ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کے رول کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا اورعوام کو میڈیا کے اصول و ضوابط اوراس کے رول کا تنقیدی جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
پروفیسر فرحت بصیر نے خطبہ استقبالیہ میں اس لیکچر سیریز کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیکچر سیریزسے سوسائٹی میں میڈیا کے تئیں بیداری آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیکچرسیریزکا مقصد میڈیا کے مختلف شعبوں جیسے صحافت، اشتہار، پبلک ریلیشن، ٹیلی ویژن پروڈکشن اورفلم انڈسٹری اورکام کی نوعیت میں آنے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے، یہ لیکچرسیریزصحافت اوردوسرے شعبہ کے طلبا کے لئے بہت کارآمد ہے۔
یہ بھی پڑھیں- BBC Documentary Row: جے این یو، جامعہ اور امبیڈکر یونیورسٹی کے بعد اب دہلی یونیورسٹی میں بی بی سی ڈاکیومنٹری پر ہنگامہ
صدر شعبہ پروفیسر ریشما نسرین نے کلمات تشکر ادا کئے۔ انہوں نے شعبہ کے اس اقدام کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور شعبہ کے مقاصد کے حصول میں یہ نہایت اہم قدم ہے اوراس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔
واضح رہے کہ جامعہ ہمدرد میں 2020 میں سینٹر فار میڈیا اینڈ ماس کمیو نیکیشن اسٹڈیز کا شعبہ قائم کیا گیا تھا۔ شعبہ فی الحال بیچلرآف جرنلزم اورماس کمیو نیکیشن کا کورس آفرکررہا ہے۔ اس شعبہ میں ملک بھر سے آنے والے طلبا زیرتعلیم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ قریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے ہوا اوراختتام قومی ترانے سے ہوا۔ اس دوران طلبا میں اس لیکچر سیریز کے تئیں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…