Cold Store Building Collapsed: اتر پردیش کے سنبھل ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں چندوسی کے موائی گاؤں میں کولڈ اسٹور کی عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے اس کے نیچے کام کرنے والے مزدور دب گئے۔ شبہ ہے کہ حادثے کے وقت 30 سے 40 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے اور بڑی تعداد میں آلو کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں۔ یہاں امونیا گیس کے اخراج کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ خبر لکھے جانے تک تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Indian Army Helicopter Crashed: ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش میں سرچ مہم شروع
12 جے سی بی اور پولیس فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران بچاؤ کام کے لیے موجود ہیں۔ واضح رہےکہ اے آر کولڈ سٹوریج میں حادثے کے بعد افراتفری کا ماحول ہے، جن لوگوں کے لواحقین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ان کا رو رو کر برا حال ہے۔ حالانکہ جے سی بی کے ذریعے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے کولڈ سٹور میں امدادی کام سست روی کا الزام لگاتے ہوئے اسلام نگر روڈ کو بلاک کر دیا ہے۔ اس کے پیش نظر پی اے سی کو بھی بلایا گیا ہے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پی اے سی کو لاٹھیوں کا استعمال کرنے پر بھی مجبور کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
واقعہ کے بعد سے ایس ڈی ایم چندوسی موقع پر موجود ہیں۔ کولڈ اسٹور کے مالک کا نام انکور اگروال بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال واقعہ کے تقریباً دو گھنٹے بعد بھی انتظامیہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہے اور ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ چھت گرنے سے، اندر کام کر رہے کتنے مزدور ملبے کے نیچے دبے ہیں۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام کر رہی ہے۔ سنبھل اور بدایوں اضلاع کے تمام افسران موقع پر تعینات ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے لیا نوٹس
وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی اس واقعہ کی جانکاری لی ہے اور راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ڈی آئی جی مرادآباد شلبھ ماتھر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…