نتیش کمار نے اتوار (28 جنوری) کو نویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف لینے کے فوراً بعد سی ایم نتیش نے میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکتی مل گئی ،پہلے جہاں تھے ،پھر وہیں آگئے ،ہم پہلے بھی (بی جے پی) کے ساتھ تھے۔ ہم بیچ میں کہیں چلے گئے اور پھر ہماری پارٹی کے لوگوں نے محسوس کیا اور طے پایا کہ اب ہم ہمیشہ بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔ ہمارے علاوہ آٹھ لوگوں نے حلف اٹھایا ہے۔ باقی ماندہ افراد بھی جلد حلف اٹھائیں گے۔ ہم نے سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پرتسلیم کرلیا ہے۔ ہم بہار کی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں اور اسے آگے لے کر جائیں گے اور اس میں لگے رہیں گے۔
جب سے نتیش کمار نے گزشتہ ماہ للن سنگھ سے پارٹی کی کمان لی ہے، ریاست میں حکومت کی تبدیلی کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے انڈیا الائنس کے کنوینر کے عہدے کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیاتھا۔ تب سے سب کی نظریں ان کے اگلے قدم پر تھیں۔ اس دوران مرکزی حکومت نے کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دینے کا جیسے ہی اعلان کیا،نتیش کمار نے اس کے لیے کھلے عام پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا، لیکن خاندان پرستی کے حوالے سے جو انہوں نے بیان دیا، اس سے یہ مانا جا رہا تھا کہ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے اتحاد میں دراڑ آ گئی ہے۔ آخر کار اتوار کی صبح نتیش کمار نے بھی عظیم اتحاد سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اور شام میں پھر سے نویں بار سی ایم کی کرسی پر براجمان ہوگئے۔
پی ایم مودی نے نتیش کمار کو مبارکباد دی
دوسری جانب پی ایم مودی نے نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ قومی جمہوری اتحاد کی حکومت ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو ریاستی حکومت میں نائب وزراء کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بہار حکومت کی نئی ٹیم پوری لگن کے ساتھ ریاست کے عوام کی خدمت کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین نے ملازمین کو نہ صرف ہفتے میں 90 گھنٹے کام…
چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…
مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…