قومی

Asaduddin Owaisi On tejashwi: نتیش کمار کے استعفیٰ پر اسدالدین اویسی نے تیجسوی سےکیا سوال – اب کیسا لگ رہا ہے؟

بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے نتیش کمار کے استعفیٰ کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پہلا ردعمل دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پر بھی طنز کیا اور انہیں اپنے (اے آئی ایم آئی ایم) ارکان اسمبلی کو آر جے ڈی میں شمولیت کرانے کو لے کر سوال پوچھا۔  اویسی نے کہا کہ نتیش کمار صرف نام کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور حکومت پی ایم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ہدایت پر چلے گی۔

دراصل، نتیش کمار نے اتوار (28 جنوری 2024) کی صبح استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد دیر شام کو حلف برداری کی تقریب  ہوئی ۔ اویسی نے اس سلسلے میں کہا کہ پی ایم مودی اور نتیش کمار کو بہار کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، “نتیش کمار کو تیجسوی سے معافی مانگنی چاہیے اور مودی کو بہار کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ نتیش کمار کو وہاں (این ڈی اے میں) بیٹھتے ہوئے شرم نہیں آتی۔”

اویسی نے کہا ہے کہ ان کی (نتیش کمار) کی باتوں پر نہ تو بھروسہ  نہیں ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پر بہار میں اپنے ایم ایل اے کو توڑنے پر سوال اٹھائے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا، “تیجسوی یادو کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ابھی آپ (آر جے ڈی) نے ہمارے چار ایم ایل ایز کواپنی پارٹی میں شامل کیا تھا ۔ تیجسوی یادو کی پارٹی نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ نتیش کمار وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ آر ایس ایس اور مودی حکومت کرتے رہیں گے۔”

تیجسوی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہم تیجسوی یادو سے پوچھنا چاہتے ہیں، کیا آپ اچھی طرح سوئے ہیں؟ آپ نے سیمانچل کے لوگوں کو دھوکہ دیا، ہمیں بتائیں کہ لوک سبھا میں کیا ہوگا؟ جو خواب بہار کے لوگوں نے دیکھے تھے،  ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔” کیا آپ نے کوئی سروے کیا، اس کا کیا ہوا؟” جون 2022 میں، کوچدھامن اسمبلی حلقہ کے اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے محمد اظہار آصفی، جوکیہاٹ کے شاہنواز عالم، بیاسی کے رکن الدین احمد اور بہادر گنج کے انظر نعیمی آر جے ڈی میں شامل ہوئے۔

‘نتیش زندگی بھر وزیر اعلیٰ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں’

اویسی نے مزید دعویٰ کیا کہ نتیش کمار جب تک زندہ ہیں وزیر اعلیٰ بننے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کو لگتا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں انہیں وزیر اعلیٰ رہنا چاہئے۔ ملک کے وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ میں  آپ کو ان لوگوں سے بچاؤں گا۔ اب بہار کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’سیکولرازم کا استعمال مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے کیا جاتا ہے‘‘۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts