Clash between police and Naxalites in Dantewada: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں بدھ کے روز سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں دو خواتین نکسلائٹس ماری گئیں۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔
پولس حکام نے بتایا کہ دنتے واڑہ اورسکما اضلاع کے سرحدی علاقے میں نگرم-پورو ہیرما گاؤں کے جنگل میں سیکورٹی فورسز نے دو خواتین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کی ایک یونٹ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آرجی) کی ایک ٹیم کو آرن پور تھانہ علاقے میں گشت پر بھیجا گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جب پارٹی آج صبح تقریباً 7 بجے دنتے واڑہ-سکما ضلع کے سرحدی علاقے میں نگرم-پورو ہیرما گاؤں کے جنگل میں تھی، نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو نکسلی وہاں سے فرار ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ بعد میں جائے وقوعہ کی تلاشی لینے پر سیکورٹی فورسز کو ایک آئی این ایس اے ایس رائفل ایک 12 بور رائفل اور دو خواتین نکسلائیٹس کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…