اسپورٹس

Shaheen Shah Afridi: شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد دیا گرانڈ ریسپشن، کئی اسٹار کھلاڑی ہوئے شامل

Pakistani Pacer Shaheen Shah Afridi’s Marriage: پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سے پہلے ایک بارپھرشادی کرلی ہے، لیکن یہ شادی صرف ریسپشن (ولیمہ) ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے فروری میں نکاح کیا تھا۔ دراصل، فروری میں ہوئی شادی تقریب میں صرف قریبی لوگ شامل ہوئے تھے، لیکن اس بارگرانڈ پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹی کے موجودہ کپتان بابراعظم سے متعلق کئی سابق کھلاڑی شامل رہے۔ سبھی نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی۔ بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی کوگلے لگاکران کی زندگی کی نئی اننگ کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ ایشیا کپ 2023 کے دوران ہی شاہین شاہ آفریدی کے گرانڈ ریسپشن کا اعلان ہوگیا تھا کہ 19 ستمبر کو وداعی ہوگی اور21 ستمبرکو ولیمہ اسلام آباد میں ہوگا۔

فروری میں ہوا تھا نکاح

شاہین شاہ آفریدی نے اسی سال فروری میں انشا آفریدی سے نکاح کیا تھا۔ حالانکہ اس نکاح تقریب میں کچھ لوگ ہی شامل ہوئے تھے، جس میں صرف فیملی کے قریبی افراد ہی شامل ہوئے تھے، لیکن اس بڑی پارٹی میں دونوں فیملی کے قریبی لوگوں کے لئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اورکئی ساتھی کھلاڑی شامل ہوگئے۔

بابراعظم سے اختلاف کی افواہیں بھی ختم

ایشیا کپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد خبریں آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کے درمیان ڈریسنگ روم میں کچھ بحث ہوئی تھی، لیکن جس طرح سے بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی کی شادی میں شرکت کی اور مبارکباد دی، اسے دیکھ کرایسا بالکل بھی نہیں لگ رہا تھا کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصویر میں بابراعظم، شاہین آفریدی کے گلے لگتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو سپر-4 میں سری لنکا سے ہارنے کے بعد باہرہونا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

47 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago