قومی

Bharat Express Uttarakhand Conclave: وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں کہا- اتراکھنڈ کے لئے یوسی سی ضروری

Bharat Express Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25 ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9 نومبرکو ہوئی تھی۔ اتراکھنڈ کے سلور جبلی سال پرآج بھارت ایکسپریس کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا تھیم ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کانکلیو میں وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی شامل ہوئے ہیں۔ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ دیوبھومی اتراکھنڈ آستھا (عقیدت) کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی، ایڈیٹراِن چیف کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کی ترقی کے لئے یوسی سی ضروری ہے۔ اس لئے نئی حکومت بنتے ہی ہم نے یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) کو نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جوگیشوردھام کی یاترا کی تھی، اس کے بعد وہاں پرعقیدتمندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مجوزہ اسکیمیں ہیں، انہیں مرکزی حکومت سے فوری طورپرمنظوری ملتی ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ قدرتی آفت آنے کے بعد پہلی بار ہم نے 22 ہزار تیرتھ یاتریوں (عقیدتمندوں) کومحفوظ نکالا۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم پاور(پرم شکتی) میں یقین رکھتا ہوں- سی ایم دھامی نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ سے جڑنے والا ہرانسان بہت خوش قسمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ کو اگلے 25 سالوں میں سب سے تیزرفتار سے ترقی کی راہ پرگامزن ہونے والی ریاست بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اتراکھنڈ کانکلیو میں وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ پوری طرح سے نوجوان ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بیڈ منٹن بہت اچھا کھیلتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خدا (بھگوان) کی خواہش کے بغیراس زمین پرایک پتہ بھی نہیں ہلتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نقل مخالف اور مذہب مخالف قانون لے کرآئی ہے۔ سنگل ونڈو سسٹم سے سرمایہ کاروں کو جوڑ رہے ہیں۔ اتراکھنڈ میں سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ آئی ٹی بی پی کا بہت تعاون مل رہا ہے۔ اتراکھنڈ دو بین الاقوامی سرحدوں سے لگتا ہے۔ ریاست کے بجٹ میں 20 گنا اضافہ ہوا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

12 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ مہاکمبھ 2025 میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کے جمع ہونے کی امید

اس بار مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ عقیدت…

6 minutes ago

Pannu Murder Conspiracy Case: پنوں قتل سازش کیس میں حکومت کی تشکیل شدہ کمیٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم…

10 minutes ago

Maha Kumbh: مہا کمبھ کی وجہ سے فلائٹ بکنگ میں 162 فیصد اضافہ، سیاحوں سے بھر گئے ہوٹل

پوتر شہر پریاگ راج بہت سے ہندوستانی اور غیر ملکی سیاحوں کی فہرست میں سرفہرست…

29 minutes ago

Ayushman Bharat PM-JAY: آیوشمان بھارت PM-JAY کو نافذ کرنے والی ملک کی 34ویں ریاست بنی اڈیشہ

AB PM-JAY دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے اور اس کا مقصد…

56 minutes ago