قومی

Bharat Express Uttarakhand Conclave: بھارت ایکسپریس اتراکھنڈ کانکلیو ، پتنجلی کے جنرل سکریٹری آچاریہ بال کرشن کانکلیو میں پہنچے

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے سی ایم پشکر سنگھ دھامی کا خیرمقدم کیا۔ سی ایم پشکر سنگھ دھامی، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور آچاریہ بال کرشن  نے  شمع روشن کی۔

   اتراکھنڈ اپنے قیام کے 25ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ ریاست سال 2000 میں 9 نومبر کو تشکیل دی گئی تھی۔ دیو بھومی کے سلور جوبلی سال پر آج بھارت ایکسپریس کی جانب  سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد ہورہا ہے۔ جس کا تھیم ’نیو انڈیا کی بات، اتراکھنڈ کی ساتھ‘ رکھا گیا ہے۔

آیور وید کہتا ہے جو میں کہتا ہوں وہ کرو، تم بیمار نہیں ہو گے ،آیوروید کبھی نہیں کہتا کہ بیمار پڑنے کے بعد گولیاں لیں – آچاریہ بال کرشن

‘ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کا عہد
9 نومبرکوجب اتراکھنڈ سلورجبلی سال میں داخل ہوا تووزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے لوگوں کومبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اگلے 25 سالوں میں ریاست کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کے اگلے 25 سالوں کا یہ سفرایک عظیم اتفاق ہے، کیونکہ ہندوستان بھی اپنے امرت کال کے 25 سالوں میں ہے۔ پی ایم مودی نے اگلے 25 سالوں میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وسیع ترہدف کے حصے کے طورپر’ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کے وژن کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ شخصیات کانکلیو میں ہوں گی شامل

اس میگا کانکلیو میں وزیراعلیٰ  پشکرسنگھ دھامی کے علاوہ کابینی وزیرسبودھ انیال، سوربھ بہوگنا، پریم چندراگروال، گنیش جوشی اور بی جے پی رکن اسمبلی ونود چمولی بھی شامل ہوں گے۔ انعقاد میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت اورریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا بھی موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بالاکرشن، سوامی چدانند اور ہٹھ یوگی جی بھی کانکلیو میں اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔ ڈی جی (اطلاعات) بنشی دھر تیواری اورآئی جی (لاء اینڈ آرڈر) نیلیش بھرنے کانکلیو میں تبادلہ خیال کریں گے۔

کانکلیو کا صبح 11 بجے ہوگا آغاز

 اس میگا کانکلیو کا انعقاد صبح 11 بجے سے شروع ہوکرشام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ آپ اس کا ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں اوربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے نیوزچینل، ویب سائٹ اوریوٹیوب چینل پرتازہ ترین خبریں حاصل کرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

MCOCA case: مکوکا کے تحت گرفتار ایم ایل اے نریش بالیان کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا، پولیس ریمانڈ کا مطالبہ مسترد

کپل سانگوان ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے، جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے۔ کپل…

2 minutes ago

Bihar gets new DGP: بہار کو ملانیا ڈی جی پی، ونے کمار لیں گےآلوک راج کی جگہ

جب آر ایس بھٹی کو بہار کا ڈی جی پی بنایا گیا تھا تو ونے…

1 hour ago

Mahuna Moitra News:لوک سبھا میں مہوا موئترا کے بیان سے ہنگامہ، ایوان کی کارروائی کرنی پڑی ملتوی، جانئے تفصیلات

مہوا موئترا کے بیان پر ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اپنا اعتراض درج کراتے ہوئے…

2 hours ago

Veer Savarkar Comment Case: ویر ساورکر پر تبصرہ کے معاملے میں لکھنؤ کی عدالت نے راہل گاندھی کو کیا طلب،  اس دن عدالت میں ہوں گےحاضر

عدالت نے یہ نوٹس ایڈوکیٹ نرپیندر پانڈے کی شکایت پر جاری کیا ہے۔ شکایت میں…

2 hours ago

South Korea Martial Law: قومی اسمبلی وزیراعظم اور وزراء سے جنوبی کوریا کے مارشل لاء سے متعلق کرے گی سوالات

جنوبی کوریا کی مرکزی حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی (ڈی پی) بھی یون کے خلاف مارشل…

2 hours ago