بھارت ایکسپریس۔
Bharat Express Mega Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9ویں نومبرکوہوئی تھی۔ اتراکھنڈ کے سلورجبلی سال پربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیوکا انعقاد آج 13 دسمبرکودہرہ دون شہرمیں کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ ہے۔
پروگرام کا افتتاح 11 بجے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے ذریعہ شمع روشن کرنے کے ساتھ ہوا۔ اس دوران بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے موجود نے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کا استقبال کیا۔ پروگرام کے افتتاح کے بعد سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندررائے، وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے ساتھ اتراکھنڈ کے 25 سالوں کی ترقی کے سفراورمستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
یہ شخصیات کانکلیومیں ہوں گی شامل
اس میگا کانکلیومیں وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے علاوہ کابینی وزیرسبودھ انیال، سوربھ بہوگنا، پریم چندراگروال، گنیش جوشی اوربی جے پی رکن اسمبلی ونود چمولی بھی شامل ہوں گے۔ کانکلیومیں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت اورریاستی کانگریس صدرکرن ماہرا بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بالاکرشن نے بھی شرکت کی۔ سوامی چدانند اورہٹھ یوگی جی بھی کانکلیومیں اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔ ڈی جی (اطلاعات) بنشی دھرتیواری اورآئی جی (لاء اینڈ آرڈر) نیلیش بھرنے کانکلیومیں تبادلہ خیال کریں گے۔
‘ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کا عہد
9 نومبرکوجب اتراکھنڈ سلورجبلی سال میں داخل ہوا تووزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے لوگوں کومبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اگلے 25 سالوں میں ریاست کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کے اگلے 25 سالوں کا یہ سفرایک عظیم اتفاق ہے، کیونکہ ہندوستان بھی اپنے امرت کال کے 25 سالوں میں ہے۔ پی ایم مودی نے اگلے 25 سالوں میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وسیع ترہدف کے حصے کے طورپر’ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کے وژن کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
گریپ4 کے نفاذ کے ساتھ ہی اب اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلائے جائیں گے۔تعمیرات اور…
اس بار مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ عقیدت…
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم…
پوتر شہر پریاگ راج بہت سے ہندوستانی اور غیر ملکی سیاحوں کی فہرست میں سرفہرست…
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کا میٹرو نیٹ ورک 1000 کلومیٹر تک…