قومی

Chief Justice of India and judges of the Supreme Court visited the Amrit Udyan: صدر جمہوریہ کی دعوت پر ’امرت ادیان‘ پہنچے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سمیت سپریم کورٹ کے کئی جج

ہندوستان کے چیف جسٹس ڈاکٹر ڈی وائی چندر چوڑ اپنی فیملی کے ساتھ راشٹرپتی بھون کے ’امرت ادیان‘ (پہلے مغل گارڈن) پہنچے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر ججوں نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ راشٹرپتی بھون کے امرت گارڈن کی خوبصورتی کا لطف اٹھایا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اورسپریم کورٹ کے دیگر ججوں کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ راشٹرپتی بھون کے ’امرت ادیان‘ کا دورہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے ’امرت ادیان‘ کے رنگ برنگے اور مختلف اقسام کے پھولوں کو دیکھا۔ وہیں راشٹرپتی بھون کی طرف سے ایک ویڈیو بھی شیئرکیا گیا ہے۔

ججوں کی فیملی کے ساتھ صدرجمہوریہ نے کھنچوائی تصویر

راشٹرپتی بھون کے ’امرت ادیان‘ پہنچے سپریم کورٹ کے ججوں کے ساتھ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تصویر بھی کھنچوائی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ یہاں اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کے ساتھ پہنچے تھے۔

مغل گارڈن کا نام بدل کر کیا گیا امرت ادیان

سپریم کورٹ کے ججوں کا یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے، کیونکہ حال ہی میں اس گارڈن کا نام مغل گارڈن سے بدل کر ’امرت ادیان‘ کردیا گیا ہے۔ اس کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد اس پر سیاست بھی گرما گئی  ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے بعد منائی جارہی تقریب کو ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے طور پر مغل گارڈن کو ’امرت ادیان‘ کا نام دیا۔ نام بدلنے سے متعلق صدر جمہوریہ کی ڈپٹی پریس سکریٹری نویکا گپتا نے حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے بعد سے اس کا نام ’امرت ادیان‘ کردیا گیا۔

31 جنوری سے عام لوگوں کے لئے کھولا گیا امرت گارڈن

راشٹرپتی بھون کے ’امرت ادیان‘ کو گزشتہ ماہ 31 جنوری سے عام لوگوں کے لئے کھولا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ 26 مارچ 2023 تک عام لوگوں کے لئے کھلا رہے گا۔ امرت گارڈن کی خوبصورتی کا نظارہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرسکیں گے۔ اس کے لئے ہرایک گھنٹے کے سلاٹ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ایک گھنٹے کے 6 سلاٹ میں لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ ایک سلاٹ میں مقررہ تعداد میں لوگوں کو جانے کی اجازت ملتی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

48 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago