-بھارت ایکسپریس
Chetan Sharma Sting Operation: بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما کے ایک اسٹنگ نے ہندوستانی کرکٹ میں بھونچال لا دیا ہے۔ چیتن شرما نے گانگولی-وارٹ تنازعہ، روہت-کوہلی کے درمیان من مٹاؤ اور کھلاڑیوں کے فیک انجکشنس پر سنسنی خیز دعوے کئے ہیں، جس نے کھیل مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ دوسری بار سلیکٹر بنے چیتن شرما کو شاید ہی یہ اندازہ ہوگا کہ جو کچھ بھی وہ بول رہے ہیں ہیڈن کیمرے کے ذریعہ دنیا کے سامنے آجائے گا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ سے ٹھیک پہلے سامنے آئے اسٹنگ کو لے کر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
زی میڈیا کے اسٹنگ آپریشن کے بعد تینوں فارمیٹ کے کپتان روہت شرما کے ٹی-20 کیریئر پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔ دراصل، حال کے ٹی-20 میچوں میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کپتانی کرتے رہے ہیں۔ اس دوران روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا جاتا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے سے متعلق سوال پر مثال دیتے ہوئے چیتن شرما کہتے ہیں، ’مجھے لگتا ہے کہ یہ لڑکا اچھا ہے، وراٹ کوہلی اچھا نہیں کر رہا ہے۔ تو ہم ایسا کرتے ہیں وراٹ کو بریک دے کراس لڑکے کو لاتے ہیں، چلو ٹرائی کرتے ہیں۔‘ چیتن شرما بتاتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے 2 سالوں میں ووٹنگ نہیں ہونے دی۔
ہاردک پانڈیا کو بتایا مستقبل
روہت شرما کو اپنے بچے کی طرح ماننے کا دعویٰ کرنے والے چیتن شرما نے ہاردک پانڈیا کو ٹیم انڈیا کا مستقبل بتایا۔ چیتن شرما کے اس دعوے کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا روہت شرما کی ٹی-20 کی تیم میں جگہ نہیں بنے گی؟ اسٹنگ کے دوران پوچھا جاتا ہے کہ ہاردک پانڈیا سے متعلق باتیں چل رہی ہیں کہ آئندہ کپتان وہی ہوں گے۔ اس پر چیتن شرما کہتے ہیں، ’ہم ہی کپتان بنائیں گے نہ… ہماری پلاننگ ہے نہ اور کسی کا کیا… چیئرمین کا پورا رول ہوتا ہے، اس کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم نے منع کردیا تو نہیں ہوگا۔ ہاردک ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل ہے۔ بہت اچھا ہے، بہت اچھا کرکٹر ہے۔‘
چیتن شرما نے ان کھلاڑیوں کے نام بھی بتائے، جن کو ان کی وجہ سے موقع ملا۔ چیتن شرما نے سوریہ کمار، ایشان کشن، شبھمن گل، ارش دیپ سنگھ، دیپک ہڈا، عمران ملک… سارے میرے ۔ہی ہیں۔‘
وہیں اب اس اسٹنگ آپریشن کے بعد چیتن شرما کے خلاف کارروائی کی تلوار بھی لٹکنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی چیتن شرما کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھاسکتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…