-بھارت ایکسپریس
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کانپور دیہات میں ہوئے آتشزدگی سانحہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس حادثہ سے متعلق نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں برجیش پاٹھک حادثہ میں مہلوکہ پرملا دکشت کے بیٹے شیوم دکشت سے ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔ اس دوران برجیش پاٹھک یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔ جو بھی قصوروار ہیں ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ اور جو قصوروار ہیں، ان کی پشتیں بھی یاد کریں گی۔ اتنی سخت کارروائی کرائیں گے۔
صوبہ کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک شیوم سے بات چیت میں کہہ رہے ہیں، ’یہ حادثہ بہت تکلیف دینے والا ہے۔ ہم بہت ہی زیادہ مایوس ہیں۔ ہم پوری طرح سے تمہارے ساتھ ہیں۔ جب سے ہم نے سنا ہے تب سے مسلسل ہم کارروائی کر رہے ہیں۔ سارے جو ذمہ دار لوگ ہیں، ان پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے 302 کی۔ ہم سخت کارروائی کریں گے، کسی کو نہیں بخشیں گے‘۔
پوری حکومت تمہارے ساتھ کھڑی ہے: برجیش پاٹھک
برجیش پاٹھک نے مہلوکہ خاتون کے بیٹے سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا، ’تم ہماری فیملی کے رکن ہو۔ یہ لڑائی ہماری ہے۔ ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔ پوری حکومت تمہارے ساتھ کھڑی ہے۔ گھبرانا بالکل نہیں اور جو تمہارے مطالبات ہیں، ان پر ہم سنجیدگی سے کام کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہم ہر حالات میں تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔ بالکل اپنے آپ کو یہ مت سمجھنا کہ تم اکیلے ہو۔ تم میری فیملی کے رکن ہو۔ ٹھیک ہے نا‘۔
جو قصور وار ہیں، ان نسلیں بھی یاد کریں گی: برجیش پاٹھک
نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے شیوم سے سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہا، ’ہم سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔ جو بھی قصور وار ہیں، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ اور جو قصوروار ہیں ان کی پشتیں بھی یاد کریں گی۔ اتنی سخت کارروائی کرائیں گے۔ ہم بالکل بی ایسے حادثات کو برداشت نہیں کریں گے۔ اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ ہمارے پورے صوبے کے بھائی ہو۔ ہر حالت میں ایک ایک شخص کو ہم سخت سے سزا دلائیں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ ہم تو خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری فیملی کو غیرمعمولی تکلیف ہوئی ہے، اسے برداشت کرنے کی طاقت دے اور ہر حالت میں ہم رہیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…