دہلی کے مہرولی میں ہوئے شردھا والکر جیسی ایک اور خوفناک واردات سامنے آئی ہے۔ راجدھانی دہلی کے بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن علاقے میں اسی طرز پر ایک اور لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک لڑکی نے اپنی لیوان پارٹنر کی اسی بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔ لاش کو بھی اسی طرح فریج میں چھپا دیا گیا۔ حالانکہ وہ باڈی کو ٹھکانے لگا پاتا، اس سے قبل ہی کسی نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قتل کے بعد کرلی دوسری شادی
24 سالہ اس نوجوان کے ذریعہ مبینہ طور پر موبائل فون کیبل سے اپنی لیو ان پارٹنر کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکہ نکی یادو (22 سال) ہریانہ کے جھجر کی رہنے والی تھی وہ نوجوان ساحل گہلوت (24 سال) کی شادی طے ہونے پر اسے توڑنے کا دباؤ بنا رہی تھی۔ اسے لے کر دونوں میں بحث بھی ہوئی تھی۔ ساحل کی شادی اس کےگھر والوں نے کہیں اور طے کردی تھی۔
ریفریجریٹر میں لاش کو رکھا
خبروں کے مطابق، اس بات پر 9 فروری کو نکی اور ساحل کے درمیان بحث ہوئی۔ اس کے بعد نوجوان نے نکی یادو کا قتل کردیا اورلاش کو ڈھابے کے ریفریجریٹرمیں رکھ دیا۔ مغربی دہلی کے متراؤ گاؤں کے باہری علاقے میں ایک ڈھابے کے ریفریجریٹر میں پھینک دیا۔ مہلوکہ نکی یادو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد سے دوارکا کے پاس کرائے کے مکان میں ملزم ساحل گہلوت کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ نکی یادو کی فیملی نے پہلے سے اس کی کوئی گمشدگی یا کسی دیگر طرح کی کوئی بھی شکایت درج نہیں کی گئی تھی۔
نوجوان کو کیا گیا گرفتار
اسپیشل کمشنرآف پولیس، کرائم برانچ، رویندر یادو نے بتایا کہ معاملے میں پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم ساحل گہلوت کو منگل کی صبح دہلی کے کیر گاؤں چوراہے سے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اس نے 10-9 فروری کی رات کو اپنی سفید ورنا کار میں اپنے موبائل فون کے ڈیٹا کیبل سے اس کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ نکی یادو کے قتل کے بعد اس نے 10 فروری کو ایک اور خاتون سے شادی کرلی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…