قومی

Trains-flights delayed due to fog: دہلی-این سی آر میں بدلا موسم کا انداز ،22  شہروں میں حد نگاہ 200 میٹر سے کم، پروازیں اور ٹرینیں بھی تاخیر سے

Trains-flights delayed due to fog: دہلی میں ابھی سردی اور دھند سے کوئی راحت نہیں ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ جمعرات کو یہ 9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  شمالی ہندوستان میں شدید سردی ہے۔ جموں و کشمیر سے لے کر دہلی، پنجاب، ہریانہ اور یوپی تک گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند کے ساتھ ساتھ برفیلی ہواؤں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش، یوپی، بہار، راجستھان سمیت 15 ریاستوں میں دھند کی گھنی تہہ تھی۔ گھنی دھند کے باعث ملک کے 22 شہروں میں حد نگاہ صفر سے 200 میٹر تک رہی۔ کم بصارت کی وجہ سے جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شمالی ہندوستان میں بھی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ایم پی اور یوپی کے کئی اضلاع میں جمعرات کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کہاں اور کتنی حد نگاہ؟

جمعرات کی صبح 5.30 بجے ملک کے کئی حصوں میں حد نگاہ 25-500 میٹر تھی۔ بریلی، اتر پردیش میں حد نگاہ 25 میٹر، لکھنؤ میں 25 میٹر، پریاگ راج میں 25 میٹر، وارانسی میں 50 میٹر اور گورکھپور میں 200 میٹر تھی۔ صفدرجنگ میں حد نگاہ 500 میٹر، پالم، دہلی میں 700 میٹر تھی۔ راجستھان کے بیکانیر میں حد نگاہ 25 میٹر، جیسلمیر میں 50 میٹر، کوٹا میں 50 میٹر، بہار کے گیا میں 25 میٹر، پٹنہ میں 200 میٹر تھی۔

پروازیں تاخیر سے، ٹرینیں بھی تاخیر سے

گھنی دھند اور کم بصارت کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا چل رہی ہیں۔ شمالی ہندوستان کی کئی ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ یہ ٹرینیں 10-10 گھنٹے لیٹ ہیں۔ شدید سردی کے باوجود مسافر ریلوے اسٹیشن پر گھنٹوں ٹرینوں کے انتظار میں   انتظار رکتے ہیں ۔ شمال مغربی ریلوے نے بتایا کہ گھنی دھند میں ٹرینوں کے محفوظ آپریشن کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں شدید سردی

  محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے جموں و کشمیر میں شدید ترین سردی پڑ رہی ہے۔ یہاں سری نگر میں درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سے  نیچے  پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے جھیل اور پینے کا پانی بھی جم گیا ہے۔ کپواڑہ، اننت ناگ، کرگل، لداخ وغیرہ جیسے علاقوں میں موسم کی صورتحال ایک جیسی ہے۔

بھارت ایکسپرییس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago