-بھارت ایکسپریس
گانوں کے راج کمارکے نام سے مشہور پدم بھوشن گوپال داس نیرج کی یوم پیدائش کے موقع پر آج 4 جنوری کو ‘نیرانترنیرج’ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام آگرہ کے سکندرا میں واقع ڈاکٹرایم پی ایس ورلڈ اسکول میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے اس پروگرام میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
پروگرام شام 6 بجے شروع ہوگا
ساہتیہ (ادب) کے علمبردارگوپال داس نیرج کے یوم پیدائش کے موقع پرعظیم شاعر(مہاکوی) گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اورعبادت فاؤنڈیشن کی جانب سے آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام شام 6 بجے شروع ہوگا اوررات 8.30 بجے تک جاری رہے گا۔ جس میں کئی عظیم شاعر اورگلوکار بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران گوپال داس نیرج کی نظمیں اورسوانح عمری اوران سے جڑی یادیں شیئر کی جائیں گی۔
ہر سال منعقد کیا جاتا ہے یہ پروگرام
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندر رائے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہرسال مہاکوی کے یوم پیدائش کے موقع پرایک پروگرام کا اہتمام کرتا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اس سال بھی نیرج پروگرام 4 جنوری کو لگاتارمنعقد کیا جا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…