Chandrayaan-3 landing: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج چندریان-3 روور کے لینڈر سے چاند کی سطح پر اترنے کا ایک نیا ویڈیو جاری کیا۔ اس سے پہلےانہوں نے چاند کی سطح پر چندریان-3 لینڈر کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جسے چندریان-2 کے آربیٹر ہائی ریزولوشن کیمرے سے کلک کیا گیا تھا۔
بدھ کی شام چاند کی سطح پر چندریان-3 خلائی جہاز نے سوفٹ لینڈنگ کرتے ہوئے اسرو نے تاریخ رقم کی۔ وکرم لینڈر نے IST شام 6:04 بجے سافٹ لینڈنگ کی۔ مشن کی کامیابی کے ساتھ، ہندوستان چاند کے جنوبی قطب کے قریب خلائی جہاز اتارنے والا پہلا ملک بن گیا اور امریکہ، سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر سوفٹ لینڈنگ مکمل کرنے والا تاریخ کا صرف چوتھا ملک بن گیا۔ لینڈنگ کے ایک دن بعداسرو نے تصدیق کی کہ چندریان -3 کے تمام سسٹم نارمل ہیں اور تمام سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہو رہی ہیں۔
اسرو نے چاند پر روور کے نیچے اترنے کا ویڈیو شیئر کیا
اب اسرو نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح روور پرگیان لینڈر وکرم سے باہر آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈر وکرم کا گیٹ آسانی سے کھلتا ہے۔ اس کے بعد روور پرگیان آہستہ آہستہ چاند کی سطح پر اترتا ہے۔ ویڈیو میں مزید دیکھاجاسکتا ہے کہ جیسے ہی روور پرگیان چاند کی سطح پر اترتا ہے، وہاں اس کے پہیے کے نشانات بن جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…