بھارت ایکسپریس۔
”چاند کا دیدار“… اس لائن کے ارد گرد نہ جانے کتنے عاشق کہانیوں میں رومانٹک موڑآئے ہوں گے اورلاکھوں گیت، کہانیاں اورشاعری لکھی گئی ہوں گی۔ حقیقت کی دنیا میں بھلے ہی انسان چاند پرپہنچ گیا ہو، لیکن ”مکھڑا چاند کا ٹکڑا“ والی اپما صدیوں سے معشوقہ کی خوبصورتی کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے اورآگے بھی چاند ہی خوبصورتی کا پیمانہ مانا جاتا رہے گا۔
تمام پریم کہانیوں کے درمیان ایک کہانی سچن اور پاکستان سے آئی سیما کی ہے۔ سچن کو سیما چاند جیسی خوبصورت نظرآتی ہے… عشق یہاں سرحد ہی نہیں حدیں بھی پار کرچکی ہے۔ تمام رازوں اورشکوک و شبہات کی بنیاد پرکھڑی یہ محبت کی کہانی پورے ملک میں موضوع بحث ہے، لیکن سچن کو سیما پر پورا بھروسہ ہے۔ سچن-سیما کا عشق ہرروز دریائے آگ سے گزر رہا ہے۔ دراصل سیما صرف سچن کا پیار ہی نہیں، غلام حیدرکی شریک حیات بھی ہے۔ وہ غلام حیدر جو پاکستانی ہے، جس نے کبھی سیما کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواب دیکھا تھا۔ غلام حیدرنے بھی سیما میں اپنی محبت کا چاند دیکھا تھا۔ اب وہ خود کو بے وفائی کا شکار بتا رہا ہے۔ اس کے دل کا درد پاکستان کی گلی گلی میں محسوس کیا جا رہا ہے، لیکن وہ جو بول رہا ہے، کسی زلزلے سے کم نہیں ہے۔
سیما کی محبت پرقانون کی نظر
سیما نے اپنے وطن، مذہب اورفیملی کو ٹھکراکر اپنے چاربچوں کے ساتھ ہندوستان میں نئی دنیا بسالی ہے۔ سچن نے اسے پوری طرح اپنا لیا ہے، لیکن قانون کی نظرہے۔ وہ بغیرویزا کے ہندوستان آگئی ہے۔ سماج نے اسے اپنالیا ہے، لیکن سسٹم کے امتحان سے گزرنا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی شوہر غلام حیدر نے نئی بات بتائی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ سیما ایک سازش ہے، جو اس کی زندگی میں آئی تھی… اس نے سب کچھ تباہ کردیا…۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ غلام حیدراور سیما حیدرکے درمیان پیارکی چنگاری بھی موبائل کے ایک مسڈ کال سے شروع ہوئی تھی۔ وہیں سچن مینا سے اس کی محبت کی کہانی موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی کے ذریعہ ہوئی تھی۔
سیما کے لئے غلام نے پہلی بیوی کو دیا طلاق
غلام حیدر کے مطابق، وہ پہلے سے شادی شدہ تھا… سیما کو اس نے یہ بات بتائی بھی تھی… تب سیما نے اس سے کہا تھا کہ پہلی بیوی سے اسے کوئی پریشانی نہیں ہے… سیما کے کہنے پر ہی اس نے اس سے نکاح کیا… اور اس کے بعد ہی سیما کے رنگ ڈھنگ بدلنے لگے۔ غلام حیدرکا الزام ہے کہ سیما نے اسے اتنا ٹارچرکیا کہ اسے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینا پڑا۔ کچھ دنوں کے لئے معاملہ رفع دفع ہوگیا، لیکن طوفان آنے سے پہلے والی خاموشی تھی۔ غلام حیدر کے مطابق سیما حیدرشروعات میں گاؤں میں رہی، لیکن بعد میں سیما کی ضد کی وجہ سے اسے کراچی شفٹ ہونا پڑا۔ اس درمیان سیما چار بچوں کی ماں بن چکی تھی۔ بچوں کی بہتر زندگی کے لئے غلام دبئی نوکری کے لئے چلاگیا۔ غلام کا دعویٰ ہے کہ وہ سیما کو ہرماہ ہزاروں روپئے بھیجتا تھا اورانہیں پیسوں سے سیما رنگین زندگی جیتی رہی۔
سیما حیدر کے دھوکے سے بے رنگ ہوگیا غلام؟
غلام نے بتایا کہ وہ بیرون ملک میں ہرپل سیما اور بچوں کے خیالوں میں ہی ڈوبا رہتا تھا، لیکن سیما اس کے پیٹھ پیچھے بے وفائی کی چال چل رہی تھی۔ سیما کے دھوکہ کا انکشاف تب ہوا، جب وہ چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے ہندوستان اپنے عاشق سچن کے پاس پہنچ گئی۔ غلام کے مطابق سیما حیدر کے دھوکے نے اس کی پوری دنیا کو بے رنگ کردیا۔ سیما تو اپنے عاشق سچن کے ساتھ اس کے گھر میں آرام سے رہ رہی ہے، لیکن وہ اپنے بچوں کے لئے تڑپ رہا ہے۔ سیما جس سچن کو اپنا ہیرو بتاتی ہے، غلام اب اسی سچن کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا کھلنائک مانتا ہے۔ غلام حیدراب اپنے بچوں کو سیما سے چھیننے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
کیا سچن کو بھی دھوکہ دے گی پاکستانی سیما؟
سیما کے پہلے شوہرغلام حیدر کا کہنا ہے کہ جو سیما اس کی نہیں ہوئی، اپنے ملک پاکستان کی نہیں ہوئی، وہ سچن کی بھی نہیں ہوسکتی ہے، وہ جلد ہی سچن کو بھی دھوکہ دے گی۔ غلام کا کہنا ہے کہ سیما کی بے وفائی کے درد کو تو اس نے برداشت کرلیا، لیکن بچوں کی جدائی اس سے برداشت نہیں ہو پا رہی ہے اور اب اپنے بچوں کو پانے کے لئے غلام نے جو فیصلہ کیا ہے، اس سے سیما بھی سکتے میں ضرور آگئی ہوگی۔ غلام حیدر کے مطابق، سیما سچن کو ایک مہرے کی طرح استعمال کر رہی ہے، وہ خود کو سناتنی اور ہندوستانی دکھانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ سب اس کا ڈرامہ ہے۔ وہ سیما سے اپنے بچوں کو حاصل کرکے رہے گا اور اس کے لئے غلام قانونی جنگ کی پوری تیاری کرچکا ہے۔ غلام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قانونی طریقے سے ہندوستان آئے گا اور اپنے بچوں کو بے وفا سیما کی حراست سے حاصل کرکے واپس پاکستان چلا جائے گا۔
غلام حیدرکو ہندوستان آنے کی ملے گی اجازت؟
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستانی حکومت غلام حیدر کو یہاں آنے کی اجازت دے گی اور اگرایسا ہوا تو کیا ہندوستان کی عدالتوں میں غلام حیدر کی سماعت ہوگی؟ کیا سچن اور سیما کی لو اسٹوری میں غلام حیدر کیا نیا موڑ بن کرہندوستان آئے گا؟ ظاہر ہے یہ سوال سیما کو ضرور پریشان کر رہے ہوں گے۔ لیکن سیما بھی اس کھیل کی بہت پکّی کھلاڑی ہے۔ اس نے ابھی تک ہرطرح کے مشکل سوالوں کا سامنا کیا ہے۔ سیما اپنی دھن کی پکّی ہے۔ وہ جب پاکستان سے ہندوستان تک کا سفرپورا کرسکتی ہے تو اس کے لئے غلام حیدر کا سامنا کرنا بڑی بات نہیں ہوگی۔ اپنے پہلے شوہرکے آنے کی آہٹ سن کر اس نے اپنا داؤں بھی چل دیا ہے۔ سیما نے وزیراعظم نریندر مودی، آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو راکھی بھیج کراپنے تحفظ کا وعدہ لینے کی کوشش کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…