ممبئی: شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے بدھ کے روز کہا کہ تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی (یو) کے صدر نتیش کمار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ‘تاناشاہی’ سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو کی حمایت اہم ہے۔
پی ایم کا چہرہ بننے پر نہیں کریں گے مخالفت: راوت
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ اگر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (‘انڈیا’) کی حکومت کی قیادت کرنے اور وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی پارٹی مخالفت نہیں کرے گی۔
میٹنگ میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے لیڈر بدھ کے روز نئی دہلی میں میٹنگ کریں گے جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ راوت نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ قبول کرنا چاہئے کہ انہیں اخلاقی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے اکثریت نہیں ملی اور مودی برانڈ اب ختم ہو گیا ہے۔
نائیڈو اور نتیش ڈکٹیٹر کے ساتھ نہیں جائیں گے: راوت
راوت نے کہا، “چندر بابو اور نتیش کمار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ ‘تاناشاہی’ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں اور جمہوری نظام میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی ڈکٹیٹر کے ساتھ جائیں گے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی جی تیسری بار حکومت نہیں بنا رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 240 سیٹیں ملی ہیں جو کہ مکمل اکثریت سے 32 سیٹیں کم ہیں۔
ٹی ڈی پی کو ملیں 16 سیٹیں
کلیدی حلیف این چندرابابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور نتیش کمار کی جے ڈی (یو) نے آندھرا پردیش اور بہار میں بالترتیب 16 اور 12 نشستیں جیتی ہیں۔ ان دونوں اور دیگر اتحادی شراکت داروں کی حمایت سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…