ملک بھر میں ہولی اور جمعہ کے ایک ہی دن پڑنے کے سبب طرح طرح کے سیاسی اور مذہبی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔ آنے والے تہواروں خاص طور پر ہولی اور رنگ پنچمی کی تقریبات کے دوران عوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس نے اپنے شہریوں کے لیے کچھ پابندیوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 12 مارچ سے 18 مارچ تک نافذ العمل یہ احکام تہوار منانے والوں کو عوامی راستوں سے پیدل گزرنے والوں پر رنگ اور پانی پھینکنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر فحش گانا گانے یا بجانے سے روکتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز) اکبر پٹھان کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق ممبئی میں اگلے چند دنوں تک ان باتوں پر پابندی ہے:
فحش کلمات: حکم کے مطابق فحش الفاظ یا نعروں پر مبنی عوامی تقریر کے ساتھ ساتھ فحش گانے گانا یا بجانا سختی سے منع ہے۔
اُکسانے والے اشارے، علامتیں یا نقلیں: ایسے اشاروں یا نقل یا علامت کا استعمال ممنوع ہے جو وقار اور اخلاقیات کو مجروح کرنے والی ہو۔ ساتھ ہی اس طرح کی بھڑکاؤ تصاویر، پلے کارڈز یار کسی اور چیز کا استعمال بھی ممنوع ہے۔
راستوں سے پیدل گزرنے والوں پر رنگ یا پانی پھینکنا: حکم کے مطابق عوامی راستوں سے گزرنے والے پیدل افراد پر پانی یا رنگ پھینکنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
پانی کے غبارے پھینکنا: حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہولی کے جشن کے دوران سادہ یا رنگین کسی بھی طرح کے پانی سے بھرے ہوئے غبار تیار کرنے اور انھیں کسی پر پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا اس کی خلاف ورزی کرنے والے کی مدد کرتا ہوا پایا گیا تو اسے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 135 کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ممبئی پولیس کا ماننا ہے کہ یہ احکامات عوامی امن و سلامتی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…
دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…
بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…
صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…
انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…