دربھنگہ کی میئر انجم آرا نے ہولی اور نماز جمعہ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
ملک میں ہولی اورجمعہ کی نماز سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اسی درمیان، بہارکے دربھنگہ کی میئرانجم آرا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ہولی اورجمعہ کی نماز سے متعلق شہرکے باشندوں سے امن امان برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے گزارش کی کہ جمعہ کوساڑھے 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہولی کھیلنے پرروک لگائی جائے تاکہ مسلم طبقہ جمعہ کی نمازادا کرسکے۔
مساجد کے پاس ہولی نہ کھیلی جائے: میئر
میئرانجم آرا نے کہا کہ جمعہ کا وقت آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اس لئے شہرکے باشندوں کو آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لئے اس دوران ہولی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے خاص طورپراپیل کی کہ مسجدوں اورنماز ادا کرنے والے مقامات کے پاس ہولی نہ کھیلی جائے۔
دو گھنٹے کے لئے ہولی پرروک لگانے کا مطالبہ
انجم آرا نے کہا، ”جھگڑا کوئی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ دو چارشرپسند عناصر ہیں، جن کی وجہ سے یہ سب ہوتا ہے۔ میں دربھنگہ کے لوگوں سے کہنا چاہوں گی کہ آپ انتظامیہ کی مدد کیجئے۔ ضرورت پڑنے پرانتظامیہ کی مدد لیجئے۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچا جاسکے۔ ہم لوگوں نے ترکیب نکالی ہے کہ ہولی کودوگھنٹے کے لئے روکا جائے۔ ساڑھے 12 بجے سے دو بجے تک ہولی کو روک کر جمعہ کی نماز ادا کرنے دیا جائے۔“ دربھنگلہ ضلع انتظامیہ نے بھی امن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہولی اور رمضان پہلے امن وامان کے ساتھ منائے گئے ہیں اور اس بار بھی سبھی طبقات کو ایک دوسرے کی جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ یوپی کے سنبھل کے سی اوانوج چودھری کے ذریعہ ہولی اورجمعہ کی نمازسے متعلق دیئے گئے ایک بیان کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ دراصل، سنبھل سی اوانوج چودھری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ہولی سال میں ایک بارآتا ہے اورجمعہ سال میں 52 بارآتا ہے۔ اگر کسی کو رنگ سے پرہیزہے تووہ گھرسے باہرنہ نکلیں۔ ہولی کے دن گھرپرہی نمازادا کریں۔ آپ کو بتادیں کہ جمعہ (14 مارچ) کوہولی کا تہوارہے اوراس دن نمازجمعہ بھی ادا کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
24 نومبر کو ہوئے ہنگامے کے بعد انتظامیہ زیادہ محتاط ہے۔ ابھی سنبھل کے حالات…
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے اپنی مختصر و جامع گفتگو میں دھرنے…
تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار خواتین کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔ کبھی…
ریاست میں مسلم ووٹوں کے استحصال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے، سولنکی نے اس…
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو لے کر مرکزی حکومت…
رابڑی نے کہا کہ نتیش کو دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو…