بھارت ایکسپریس۔
چنڈی گڑھ سینئرڈپٹی میئراورڈپٹی میئرکے لئے ہوئے الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے دونوں ہی سیٹوں پرجیت درج کرلی ہے۔ سینئرڈپٹی میئرپربی جے پی کے امیدوارکلجیت سندھو جیتے ہیں۔ بی جے پی کے حق میں 19 ووٹ ڈالے گئے وہیں انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو 16 ووٹ ملے۔ جبکہ الائنس کا ایک ووٹ منسوخ کردیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاہی پھیلنے کی وجہ سے ووٹ کو منسوخ (اِن ویلیڈ) قراردیا گیا۔ تکنیکی وجہ سے منسوخ ہوئے اس ووٹ کو سبھی فریق کو دکھایا گیا۔
وہیں ڈپٹی میئرکے عہدے پر بی جے پی امیدوارراجندرسنگھ نے جیت درج کی ہے۔ ان کا مقابلہ انڈیا الائنس کے امیدوارنرملا دیوی سے تھا۔ الیکشن میں 19 ووٹ ملے ہیں، جس میں بی جے پی کے 17، اکالی دل کو ایک اورایک ووٹ رکن پارلیمنٹ کا ہے۔ وہیں انڈیا الائنس کو کل 17 ووٹ ملے ہیں، جس میں عام آدمی پارٹی کے 10 اور کانگریس کے 7 ووٹ شامل ہیں۔
بی جے پی کی جیت سے انڈیا الائنس کو لگا جھٹکا
بی جے پی کی جیت سے انڈیا الائنس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اس درمیان میونسپل کارپوریشن میں جم کرہنگامہ ہوا۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح سے منصفانہ الیکشن ہوتے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد انڈیا الائنس اور بی جے پی کے کونسلروں کے درمیان جم کربحث ہوئی۔ اس درمیان رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے کونسلروں کو خاموش کرانے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود ہنگامہ آرائی جاری رہی۔
میونسپل کارپوریشن میں ہوا ہنگامہ
اس سے پہلے بھی ایوان میں ہنگامہ ہوا تھا۔ جب بطورریٹرننگ افسرمیئرکلدیپ کمارنے کاؤنٹنگ سے پہلے عام آدمی پارٹی کے ایک کونسلرکواپنے پاس بلایا تھا، جس پربی جے پی کے کونسلروں نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہنگامہ کیا تھا۔ دراصل، یہ الیکشن میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئرکلدیپ کمارکی صدارت میں ہوئی تھی، جوالائنس سے ہی ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے عام آدمی پارٹی اورکانگریس جیت کا دعویٰ کر رہی تھی، لیکن نتیجے بی جے پی کے حق میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: Chandigarh Mayor Election 2024: بی جے پی کی کلجیت سندھو نے جیتا سینئر ڈپٹی میئر کا الیکشن، انڈیا الائنس کو لگا بڑا جھٹکا
میئر کے الیکشن میں ہوئی تھی بدعنوانی
قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے 30 جنوری کو ہوئے میئرالیکشن سے متعلق کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ دراصل، میئرکے الیکشن میں بی جے پی کے امیدوارمنوج سونکرنے جیت حاصل کی تھی، جس پرعام آدمی پارٹی-کانگریس الائنس نے اعتراض کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الائنس کے لیڈران الزام تھا کہ ریٹرننگ آفیسرانل مسیح نے الیکشن میں بدعنوانی کی ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کے کونسلروں کے 8 ووٹوں کو غیرقانونی (اِن ویلیڈ) قراردیا تھا۔ اس معاملے سے متعلق عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ عدالت نے 20 فروری کو نتیجہ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرانل مسیح کو سخت پھٹکارلگائی تھی اور عام آدمی پارٹی کے امیدوارکلدیپ کمارکو فاتح قرار دے دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…