قومی

BJP Leader X Bio Modi ka Parivar:میں بھی چوکیدار کے بعد اب ”مودی کا پریوار“ کمپین شروع،سینئر رہنماوں نے اپنے نام کے آگے لکھا نیا نعرہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنماؤں نے پیر (4 مارچ 2024) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بائیو میں اچانک تبدیلی شروع کردی۔میں بھی چوکیدار کے طرز پر اب مودی کا پریوار کمپین شروع ہوچکا ہے اور  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے لے کر جے پی نڈا،نتن گڈکری  سمیت دیگر سینئر لیڈران نے بھی  اپنے ایکس اکاونٹ کے بایو میں نام کے بعد ”مودی کا پریوار” لکھ لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی کے ان تجربہ کار لیڈروں کے ایکس بائیو میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں دیکھی گئی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے عادل آباد میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا کہ پورا ملک ان کا (پی ایم مودی) پریوار  ہے۔

عام انتخابات کے پیش نظر اس مہم کو کافی تیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب تک مرکزی وزیر امت شاہ سے لیکر ریاستی سطح پر پارٹی کے صدور ،اراکین اسمبلی اور دیگر کارکنان نے بھی ایکس پر اپنے پروفائل نام میں تبدیلی کرکے  نام کے آگے مودی کا پریوار لکھ لیا ہے ۔ مانا یہ جارہا ہے کہ اس مہم کے ذریعے عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کو فائدہ مل سکے ،یہی وجہ ہے کہ جیسے پی ایم مودی نے تلنگانہ کی ریلی میں عوام کو مودی کا پریوار کہا ،تبھی سینئر رہنماوں نے اپنے نام کے آگے مودی کا پریوار لکھنا شروع کیا اور اب یہ مہم کافی تیزی سے آگے بڑھتی چلی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹنہ کے گاندھی میدان میں انڈیا اتحاد کی میگاریلی سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے پی ایم مودی پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ کون ہے مودی،ان کا کوئی پریوار نہیں ہے ،ان کو کوئی اولاد نہیں ہے ،ان کو ہم نست ونابود کرکے دہلی پر قبضہ کریں گے ۔ لالو پرساد یادو نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ایم مودی ہندو بھی نہیں ہیں ۔ اسی کا جواب دیتے ہوئے آج پی ایم مودی نے یہ بات کہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

59 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago