قومی

Har Ghar Tiranga, Har Man Tiranga: گھروں میں جشن کی طرح منائیں ’’ہر گھر ترنگا، ہر من ترنگا‘‘ وزیراعظم مودی کی ملک کے عوام سے اپیل

نئی دہلی: یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ترنگے کے ساتھ حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس بار ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو صرف ایک پروگرام کے طور پر نہیں بلکہ پورے ملک کے جشن کے طور پر منایا جائے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو ہر گھر کا جشن بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے 15 اگست کو پورے فخر اور احترام کے ساتھ یومِ آزادی منانے، مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عزم لینے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترنگا محض ایک پرچم نہیں بلکہ ملک کی آن، بان اور شان کی علامت ہے۔ انہوں نے عوام سے یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر ترنگا ضرور لہرانے کی اپیل کی۔

پارلیمنٹ احاطے میں بھی نظر آیا حب الوطنی کا رنگ

وزیراعظم مودی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر جے پی نڈا، بی جے پی صدر نتن نبین اور این ڈی اے کے کئی سینئر رہنما ترنگا لہراتے نظر آئے۔ اس سے قبل منگل کو پارلیمنٹ لائبریری میں منعقدہ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار ’منگل ملن‘ میٹنگ میں بھی حب الوطنی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس دوران وزیراعظم مودی سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھوں میں ترنگا نظر آیا۔ اس موقع پر ’وندے ماترم‘ کے نعروں نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ رہنماؤں نے ہاتھوں میں ترنگا تھام کر قومی فخر اور ملک کے تئیں عزم و وفاداری کا پیغام دیا۔

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی کی اپیل

وزیراعظم کی اپیل کے بعد دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عوام سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے بہادر مجاہدین کو یاد کرنا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور اس مہم کو ہر گلی اور محلے تک پہنچانے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ان بے شمار قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، جن کی بدولت ملک آزاد ہوا۔  وزیراعظم نے عوام سے 9 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر ترنگا لہرا کر لوگ ملک کے تئیں اپنے احترام، فخر اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 شاندار برس مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک کی حفاظت اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے شہیدوں کو یاد کرنے کا پیغام دیا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے قرار دیا فخر کا لمحہ

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی پارلیمنٹ احاطے میں ہونے والی اس تقریب کا ذکر کرتے ہوئے اسے حب الوطنی اور قومی فخر سے جڑا یادگار لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے سینئر رہنماؤں کا ایک ساتھ ترنگا لہرانا اور ’وندے ماترم‘ کا نعرہ لگانا ملک کے عوام میں فخر اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میدھا کلکرنی نے بھی اس تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں میں ترنگا اور زبان پر ’وندے ماترم‘ کا نعرہ ملک کے تئیں اتحاد اور خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اسے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر کیا گیا تھا۔ اس کے تحت یومِ آزادی کے آس پاس ملک کے مختلف حصوں میں متعدد پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل ریلیوں سے لے کر ترنگا یاترا تک، عوام مختلف طریقوں سے اس مہم میں حصہ لیتے ہیں اور قومی پرچم کے تئیں اپنے احترام اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

4 hours ago