قومی

Triumph Of The Indian Republic: سابق صدر رام ناتھ کووند کی خودنوشت ’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک‘ کا وزیراعظم مودی کریں گے اجرا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو سابق صدر رام ناتھ کووند کی خودنوشت ’Triumph of the Indian Republic: My Life, My Struggles‘ جاری کریں گے۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق کتاب کی رسمِ اجرا کی تقریب نئی دہلی کے وگیان بھون میں صبح 9 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

زندگی اور جدوجہد کی داستان

خودنوشت میں رام ناتھ کووند کی زندگی، ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کا ذاتی احوال پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں ان کے ابتدائی دور سے لے کر ان کے ممتاز عوامی و سیاسی کیریئر اور ہندوستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے ان کے دورِ صدارت تک کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں ان اقدار اور تجربات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے رام ناتھ کووند کی عوامی زندگی اور ملک کی خدمت کے انداز کو تشکیل دیا۔ رام ناتھ کووند کی پیدائش یکم اکتوبر 1945 کو اتر پردیش کے کانپور دیہات ضلع کے پراؤنکھ گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بعد میں انہوں نے 1998 سے 2002 تک بی جے پی دلت مورچہ کے صدر کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔

انتخابی سیاست سے پارلیمانی سفر تک

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد رام ناتھ کووند نے گھاٹم پور اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑا، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2007 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے دوبارہ بھوگنی پور سے انتخاب لڑا، لیکن اس مرتبہ بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ اپریل 1994 میں وہ اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے مسلسل دو میعادیں مکمل کیں اور مارچ 2006 تک 12 برس پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ رام ناتھ کووند کو 2015 میں بہار کا گورنر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 2017 تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ ہندوستان کے صدر منتخب ہوئے اور 2017 سے 2022 تک ملک کے صدر رہے۔ وہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص تھے جو ہندوستان کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص بھی تھے جنہوں نے صدرِ جمہوریہ کا منصب سنبھالا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

52 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

2 hours ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago