قومی

Cockroach Janta Party News: کاکروچ جنتا پارٹی نے سورین حکومت کی بڑھائی پریشانی، کردیا یہ بڑا اعلان

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پیرکے روزطلبا پرہوئے لاٹھی چارج کے خلاف ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) نے حکومت کے خلاف سخت ناراضی کا اظہارکیا ہے۔ جھارکھنڈ میں سی جے پی کے رکن روی پیٹرنے کہا کہ جس طرح طلبہ کوپیٹا گیا، وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ’گروجی‘ کے اصولوں سے بھٹک گئی ہے۔ روی پیٹرنے کہا کہ اب پارٹی جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع میں طلبا کودوبارہ عوامی تحریک کے لئے متحد کرے گی اورحکومت کواقتدارسے ہٹانے کی کوشش کی جائے گی۔

عوامی تحریک کا خاکہ تیارکریں گے: روی پیٹر

روی پیٹرنے کہا کہ طلبا مسلسل بھوک ہڑتال کررہے ہیں اورحکومت کے نمائندوں سے ان کی ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں، لیکن حکومت نے طلبا کے مطالبات پردوقدم آگے بڑھنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جھارکھنڈ میں عوامی تحریک کا خاکہ تیارکیا جائے گا۔ مختلف مقامات پرطلبا کی جانب سے جاری بھوک ہڑتال بھی جاری رہے گی۔

’جمہوریت میں سیاست کے بغیرکچھ ممکن نہیں‘

سی جے پی کے رکن کملیش نے کہا کہ پیرکی شام تقریباً 7 بجے اچانک اندھیرے میں پولیس نے طلبا پرمبینہ طورپربے رحمی سے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے اوراس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمرانہ اندازمیں کام کررہی ہے۔ کملیش نے کہا کہ وہ سیاسی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن اب ایسا کرنا پڑرہا ہے، کیونکہ جمہوریت میں سیاست کے بغیرکچھ بھی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے طلبا کے مطالبات کوجائزقراردیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پی ایل کمپنی کی جانب سے لئے گئے تمام امتحانات منسوخ کئے جائیں اورجے ایس ایس سی-سی جی ایل امتحان بھی منسوخ کیا جائے۔

’آپ عوام کے خادم ہیں، مالک نہیں‘

کملیش نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگروہ وزیراعلیٰ سے مطالبہ نہیں کریں گے توکیا ڈونلڈ ٹرمپ یا شی جنپنگ کے پاس جائیں گے؟ کیا مطالبات لے کرشمالی کوریا کے کم جونگ اُن کے پاس جائیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت لاٹھی کے زورپرطلبا اورعوام کی آوازدبانے کی کوشش کرے گی؟ ایسا ممکن نہیں ہے۔ جمہوریت میں ہرشخص کو اپنی بات رکھنے کی آزادی ہے۔ کملیش نے کہا کہ حکومت کے پاس جتنا اختیارہے، اتنا ہی اختیارعوام کے پاس بھی ہے۔ اگرحکومت خود کوعوام کا مالک سمجھتی ہے تویہ اس کی غلط فہمی ہے۔ آپ عوام کے خادم ہیں، مالک نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

5 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

6 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago