سی بی آئی نے ملک بھر میں کام کرنے والے انسانی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس کا پردہ فاش کیا ہے، جو نوجوانوں کو بیرون ملک منافع بخش نوکریوں کا جھانسہ دےکرکے نشانہ بناتے ہیں۔ اس طرح کے اسمگلر ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہندوستانی شہریوں کو یوٹیوب وغیرہ جیسے سوشل میڈیا چینلز اور ان کے مقامی رابطوں/ایجنٹوں کے ذریعے روس میں زیادہ معاوضے کی نوکریوں کا لالچ دے رہے تھے۔ اس کے بعد، اسمگل شدہ ہندوستانی شہریوں کو جنگی کرداروں کی تربیت حاصل کرنے پر مجبور کیا گیااور ان کی مرضی کے خلاف روس (روس-یوکرین جنگی زون) میں اڈوں پر تعینات کیا گیا، جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔خبر یہ بھی ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں کچھ متاثرین شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس تناظر میں، سی بی آئی نے 06.03.2024 کو پرائیویٹ ویزا کنسلٹنسی فرموں اور ایجنٹوں اور دیگر کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا کیونکہ ایسی فرمیں، ایجنٹ وغیرہ ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار اور زیادہ معاوضہ دینے والی ملازمتوں کی آڑ میں روس بھیجنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان ایجنٹوں کا انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک ملک بھر کی کئی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔سی بی آئی نے کل دیر رات تک کئی شہروں جیسے دہلی، ترواننت پورم، ممبئی، امبالا، چندی گڑھ، مدورائی اور چنئی میں تقریباً 13 مقامات پر بیک وقت تلاشی مہم چلائی۔
اب تک 50 لاکھ روپے،قریب 10,000 روپے سے زائد کی نقد رقم، مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک ریکارڈ جیسے لیپ ٹاپ، موبائل، ڈیسک ٹاپ، سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، اس سلسلے میں مزید تلاش جاری ہے۔ مختلف مقامات سے کچھ مشتبہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اب تک متاثرین کے بیرون ملک بھیجے جانے کے تقریباً 35 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اسمگلنگ کے مزید متاثرین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار تک نیپال میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش،…
ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب…
اے آئی ٹی سی کے نام اور ’پھول اور گھاس‘ انتخابی نشان پر دونوں دھڑوں…
اُجّین: مدھیہ پردیش کے اُجّین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک چوڑی کرنے…
نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…