لکھنو کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر راجیشور سنگھ نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ڈی ایم کے لیڈر اے راجا کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بھگوان رام کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راجیشور سنگھ نے لکھا ہے کہ یہ نام نہاد انڈیا الائنس کی سچائی ہے کہ اس کے لیڈر اے راجا نہ صرف پربھو شری رام کو گالیاں دے رہے ہیں بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی چیلنج کررہے۔ راجیشور سنگھ نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایسے اہانت کرنے والے اور ملک مخالف ذہنیت رکھنے والے کی بغیر کسی تفریق کے تمام ہندوستانیوں کی طرف سے مذمت کی جانی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…